Top Rated Posts ....
Search

Breaking News Ab Pakistan 1 Nahi Jitne Marzi Dam Banaaye

Posted By: Akbar on 19-10-2018 | 09:45:49Category: Political Videos, News


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے چیئرمین افتخار علی ملک آج وزیراعظم اور چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ کے لئے بطور عطیہ 100ملین روپے کا چیک وزیراعظم عمران خان کو پیش کریں گے۔ جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں سائوتھ ایشیئن ایسوسی ایشن آف ریجنل کوآپریشن (سارک) چیمبرز کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ وہ معروف

کاروباری شخصیات پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور ڈیموں کی تعمیر میں موجودہ حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے چیک وزیراعظم کے حوالے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی فوری تعمیر صحیح سمت میں مثبت اور بروقت اقدام ہے جس سے پاکستان کو بھارتی آبی جارحیت سے بچانے اور ملک میںمستقبل کے لئے سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کو دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے بعض تجاویز بھی دیں گے جن میں فنڈز کے لئے حصول کے لئے دیامیر بھاشا ڈیم کو ملکی و بین الاقوامی سٹاک مارکیٹوں میں شامل کرنا جیسی تجاویز بھی شامل ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

Views 11 | 12-01-2025
Your feedback is important for us, contact us for any queries.