Top Rated Posts ....
Search

Eham Tareen Islamic Mulak Ke Sadar Ko...

Posted By: Abid on 18-10-2018 | 19:58:07Category: Political Videos, News


کوالالمپور(ویب ڈیسک) ملائشیا کے احتساب کمیشن نے سابق نائب وزیراعظم احمد زاہد حامدی کو کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا. احتساب ادارے کی تحقیق کے مطابق احمد زاہد حامدی پرایک فلاحی ادارے کے فنڈز میں خرد برد کرنے کے الزامات ہیں۔احمد زاہد ملائشیا کی اپوزیشن جماعت’مالے نیشنل آرگنائزیشن‘ کے سربراہ تھے جو مئی 2018 کے
انتخابات سے پہلے 60 سال سے ملائیشیا کی حکمراں جماعت تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد زاہد پرالزام ہے کہ انہوں نے اپنے خاندان کی زیر صدارت فاؤنڈیشن کے فنڈز کا ذاتی استعمال کیا۔ احمد زاہد نے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کریڈٹ کارڈ کے بل ایک ملازم نے ادا کیے اورانہوں نے بعد میں یہ رقم واپس کر دی۔ملائیشیا کے احتساب کمیشن کا کہنا ہے کہ احمد زاہد کو اختیارات کے بے جا استعمال اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتارکیا گیا۔ کمیشن کے مطابق جمعہ کے روز احمد زاہد کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مقدمات میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔حکام نے متعدد افراد کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کے لیے ان کے بیک اکاؤنٹس منجمند کر دیے۔ یہ اقدام قومی خزانے سے غائب اربوں ڈالز کی تحقیق کے لیے ملک میں چلائی گئی کرپشن کے تحت اٹھائے گئے۔جون میں احتساب کمیشن نے ’مالے نیشنل آرگنائزیشن‘ برباد کے متعلقہ متعدد اکاؤننٹس منجمند کیے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 4.5 ارب ڈالرز سے زائد فنڈز میں کرپشن کی گئی اور تقریبا 70 لاکھ ڈالرز کے فنڈز ٹرانسفر نجیب رزاق کے ذاتی اکاؤنٹ سے کیے گئے۔اس سے قبل ملائیشیا کہ کئی سابقہ عہدیداروں کو انتخابات کے بعد کرپشن کے خلاف مہم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.