Top Rated Posts ....
Search

Nikaah Par Nikaah Actress Meera Ke Khilaaf

Posted By: Abid on 18-10-2018 | 06:04:00Category: Political Videos, News


لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ میرا کے نکاح پر نکاح کیس میں ضابطہ فوجداری کی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سےدرخواست کینٹ کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے۔ہم نیوز کے مطابق درخواست پرجوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ ہدایت اللہ شاہ نے میرا کیس کا مکمل ریکارڈ 25 اکتوبر کو طلب کرلیا۔کینٹ کورٹ میں

عتیق الرحمان کے وکیل چوہدری نعمان عتیق کی جانب سےاداکارہ میرا کے خلاف مقدمہ بحالی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔2016 کو اداکارہ میرا نے کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ عظمیٰ ستار کی عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ میرا کی تکذیب نکاح کا کیس فیملی عدالت میں زیر سماعت ہے اور اس موقع پر فوجداری کارروائی نہیں چل سکتی، لہٰذا عدالت فوجداری کاروائی روکنے کا حکم دے۔اداکارہ میرا کی درخواست پر عدالت نے 26 جولائی 2016 کو فوجداری کاروائی روک دی تھِی۔فیملی کورٹ کے جج نے 18 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ میں اداکارہ میرا کے دعوِی کو خارج کرتے ہوئے عتیق الرحمان سے ان کے نکاح کو حقائق پر مبنی قرار دیا تھا۔اس کے بعد عتیق الرحمان کے وکیل چوہدری نعمان عتیق کی جانب سےاداکارہ میرا کے خلاف دوبارہ فوجداری کاروائی بحال کرنے کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے اداکارہ میرا کیس کا مکمل ریکارڈ 25 اکتوبر کوطلب کرلیا ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.