Top Rated Posts ....
Search

Me Too Muhim....Mujh Par Kya Beeti?

Posted By: Mangu on 17-10-2018 | 20:12:05Category: Political Videos, News


نیویارک(ویب ڈیسک) ہولی وڈ کی معروف اداکارہ نکولو کڈمین نے ‘می ٹو’مہم کے ذریعے اپنی منفرد کہانی بتا کر سب کو حیران کیا ہے۔متعدد بلاک بسٹر فلموں،ڈراموں اور ڈاکیو مینٹریز میں کام کرنے والی 51سالہ آسٹریلین نژاد ہولی وڈ اداکارہنکولو کڈمیننے اعتراف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں انہوں
نے اس لیے شادی کی،کیوں کہ وہ جنسی طور پر ہراساں نہیں ہونا چاہتی تھیں۔برطانوی نشریاتی ادارے ‘بی بی سی’ کےمطابق نکولو کڈمین نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کیریئر کے آغاز میں اور محض 21 سال کی عمر میں اداکار ٹام کروز سے اس لیے شادی کی، کیوں کہ نازیبا رویوں سے بچنا چاہتی تھیں۔اداکارہ نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ انہوں نے ٹام کروز سے اس لیے شادی کی، کیوں کہ وہ انڈسٹری میں ایک معروف اداکار کے ساتھ تعلقات قائم کرکے نام اور دولت کمانا چاہتی تھی۔نکولو کڈمین نے واضح کیا کہ کم عمری اور کیریئر کے آغاز میں ہیٹام کروزسے شادی کرنے کی وجہ سے ہی وہ دیگر مرد حضرات کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے سے محفوظ رہیں۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے محبت اوراپنے تحفظ کی خاطر کم عمری میں شادی کی اور بعد میں جب ان کی شادی کو کافی عرصہ گزرا تو انہیں احساس ہوا کہ شادی خاتون کے تحفظ کی ضامن ہے۔خیال رہے کہ نکولو کڈمین نے 21 برس کی عمر میں 1990 میں ایکشن اداکار ٹام کروز سے شادی کی، اس وقت اداکار کی عمر 22 برس تھی۔واضح رہے ان دنوں اگرچہ ’’می ٹو‘‘ مہم کے تحت اداکارائیں اپنے ساتھ ہونیوالے واقعات کو منظر


عام پر لارہی ہیں تاہم ہالی وڈ کی معروف اداکارہ نکول کڈمین نے می ٹو مہم کے ذریعے اپنی منفرد کہانی بتا کر سب کو حیران کر دیا۔رپورٹ کے مطابق 51 سالہ آسٹریلوی نژاد ہالی وڈ اداکارہ نکول کڈمین نے اعتراف کیا کہ کیریئر کے آغاز میں انہوں نے اس لئے شادی کی کیونکہ وہ جنسی طور پر ہراساں نہیں ہونا چاہتی تھیں۔نکول کڈمین نے واضح کیا کہ کم عمری اور کیریئر کے آغاز میں ہی ٹام کروز سے شادی کرنے کی وجہ سے ہی وہ دیگر مردوں کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کئے جانے سے محفوظ رہیں۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے محبت اور اپنے تحفظ کی خاطر کم عمری میں شادی کی اور بعد میں جب ان کی شادی کو کافی عرصہ گزرا تو انہیں احساس ہوا کہ شادی خاتون کے تحفظ کی ضامن ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.