Top Rated Posts ....
Search

Abu Dhabi Test....Team Ne 66 Saala

Posted By: Mangu on 16-10-2018 | 20:44:45Category: Political Videos, News


ابوظہبی(ویب ڈیسک)دو ٹیسٹ میچز کی سیریزکے آخری میچ میں پاکستانی بلے باز آسٹریلیوی سپنرز کے سامنے شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں ۔شیخ زید سٹیڈیم،ابوظہبی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے

فخر زمان اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا۔محمد حفیظ4رنز بنا کر مچل سٹارک کا نشانہ بن گئے ،اظہر علی اور فخر زمان نے دوسری وکٹ کے لیے52رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد اظہر علی 15رنز بنا کر نیتھن لیون کی گیند پر انہی کو کیچ تھما بیٹھے، اگلی گیند پر لیون نے حارث سہیل کو چلتا کیا جب کہ اپنے اگلے اوور میں اسد شفیق اور بابر اعظم کو بھی کوئی رن بنانے کا موقع دیئے بغیر پوویلین بھیجا۔یہ پاکستان کی 66سالہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا موقع تھا جب اس نے ٹیم کے مجموعے میں کسی رن کے اضافے کے بغیر 4ٹاپ آرڈر بلے بازوں کی وکٹیں کھوئیں ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بیٹنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد ان کی کل کے میچ میں شرکت کے امکان کم ہیں۔آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی گیند لگنے سے سرفراز احمد کی کلا ئی پر سوجن آگئی ہے لیکن درد کے باوجود سرفراز نے اُس وقت کھیل جاری رکھا اور وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے ایک کیچ بھی لیا۔تاہم اب امکان ہے کہ ان کی جگہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کر یں گے اور اسد شفیق کپتانی کریں گے۔ابوظہبی ٹیسٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

سرفراز نے بتایا کل اگر میں وکٹ کیپنگ نہ کر سکے تو “اے” ٹیم کے ساتھ موجود محمد رضوان کو ہم استعمال کریں گے۔صحافی کے جواب میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اب ایسا ہو سکتا ہے اور حال ہی میں بھارت کے خلاف ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر زخمی ہوئے تو متبادل کیپر کو استعمال کیا گیا۔گزشتہ سال کرکٹ قوانین میں تبدیلی کے بعد ایسا ممکن ہوا کہ اگر اصل وکٹ کیپر زخمی ہو جائے تو اس کی جگہ متبادل وکٹ کیپر ذمہ داریاں نبھا سکتا ہے۔اس سال جب بھارت کی ٹیم جنوبی افریقا کے دورے پر تھی تو متبادل وکٹ کیپر دنیش کارتھک نے اصل وکٹ کیپر پارتھوی پٹیل کی انگلی زخمی ہونے کے سبب وکٹ کیپنگ گلوز سنبھال لئے تھے۔سرفراز احمد اگر کھیل کے دوسرے روز وکٹ کیپنگ کے لئے دستیاب نہ ہوئے، تو محمد رضوان میچ ریفری رنجن مدوگالے فیلڈ امپائر رچرڈ النگورتھ اور ایس روی کی اجازت سے نئے قوانین کے مطابق وکٹ کیپنگ تو کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں راجیو گاندھی انڑنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد دکن میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن جب ویسٹ انڈین وکٹ کیپر شین ڈور رچ گھٹنے پر گیند لگنے کے سبب زخمی ہوئے، تو ان کی جگہ متبادل جامر ہیملٹن نے وکٹ کیپنگ ہی نہیں کی بلکہ دو کیچ بھی لئے تھے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.