Top Rated Posts ....
Search

NAB Agar Yeh Kaam Kare....

Posted By: Ahmed on 16-10-2018 | 20:42:29Category: Political Videos, News


اسلام آباد (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ اگر نیب عمران خان ، علیم خان ، زلفی بخاری یا بابر اعوان کو پکڑ کر بند کرے تو میں چیئرمین نیب کو جاکر سلیوٹ کروں گا، نیب اگر آزادانہ کارروائی کررہی ہے تو فواد چودھری کیوں ڈاکو ڈاکو کہہ رہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان کو الیکشن سے قبل عوام کو یہ بتانا چاہئے تھا کہ ہمارے پاس کوئی چارہ کار نہیں ہے لیکن الیکشن میں عمران خان یہ کہتے تھے کہ اگر روپے کی قیمت ایک روپیہ گرے توملک پر ایک ارب روپیہ قرض بڑھ جاتا ہے ، اب یہی باتیں ہم حکومت کو بتا رہے ہیں،اسد عمر پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر کہا کرتے تھے کہ ساری دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں لیکن ہمارے ہاں کیوں اوپر جارہی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں کہ عمران خان نے جو پانی سے بجلی بنانے کے منصوبے لگائے تھے وہ کہاں ہیں ؟جن سے انہوں نے ہمسایہ ممالک کو بھی بجلی دینی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جھوٹ بولتی ہے ، ہم نے یہ نہیں کہا تھا کہ پرویز الہٰی پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو ہے یہ عمران خان نے کہا تھا اور اب ن کو پنجاب کے سب سے بڑے عہدے پر فائز کردیا گیا ہے، اس لئے سوال تو اٹھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نیب اگر آزادانہ کارروائی کررہی ہے تو فواد چودھری کیوں ڈاکو ڈاکو کہہ رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کوچیئر مین نیب سے نہیں ملنا چاہئے تھا اور اب علی زیدی بھی جاکر نیب حکام سے ملتے رہتے ہیں، اب شک تو پیدا ہوگا ، نیب اگر ایک آزاد ادارہ ہے تو نیب کو آزادانہ طور پر کام کرناچاہئے ۔انہوں نے کہا کہ کیاہی اچھا ہو اگر نیب عمران خان ، علیم خان ، زلفی بخاری یا بابر اعوان کو پکڑ کر بند کرے ، اگر ایسا ہوتو میں چیئرمین نیب کو جاکر سلیوٹ کروں گا بصورت دیگر نیب کی جانب سے یک طرفہ کارروائی کی جارہی ہے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.