Top Rated Posts ....
Search

Saudi Arabia Ne.....Ke Qatal Ke....

Posted By: Abid on 16-10-2018 | 20:41:38Category: Political Videos, News


واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے استنبول کے قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے دوران تفتیش قتل کے اعتراف کے حوالے سے رپورٹ تیار کرنا شروع کردی۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ سعودی عرب
ایک رپورٹ تیار کر رہا ہے جس میں اعتراف کیا جائیگا کہ صحافی جمال خاشقجی قونصل خانے میں دوران تفتیش ہلاک ہوئے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سعودی عرب کی جانب سے رپورٹ میں نتیجہ اخذ کیا جائیگا کہ صحافی سے تفتیش بغیر پوچھے کی گئی اور اس میں جو ملوث ہیں انہیں جمال خاشقجی کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔یاد رہے کہ سعودی شہری اور واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار جمال خاشقجی کو آخری مرتبہ 2 اکتوبر کو سعودی قونصل خانے میں داخل ہوتے دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں تاہم سعودی حکام کا کہنا تھا کہ صحافی اسی روز واپس روانہ ہوگئے تھے تاہم اس حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔جمال خاشقجی اپنی ترک منگیتر ہیٹس سنگز سے شادی کے خواہاں تھے اور دستاویزات کے حصول کے سلسلے میں قونصل خانے گئے تھے اور اس موقع پر ان کی منگیتر قونصل خانے کے باہر ان کا انتظار کرتی رہیں۔خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ صحافی کو قونصل خانے میں ہی قتل کردیا گیا جبکہ گزشتہ روز ترک پولیس نے سعودی قونصل خانے کی تلاشی بھی لی اور شواہد اکٹھے کیے۔صحافی کی گمشدگی کے معاملے پر سعودی عرب اور مغربی ممالک کے درمیان صورتحال کشیدگی ہے امریکا، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.