Top Rated Posts ....
Search

Khatoon E Awwal Bushra Bibi...

Posted By: Mangu on 15-10-2018 | 06:19:26Category: Political Videos, News


لاہور (ویب ڈیسک) کچھ عرصہ قبل شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر حجاب کو اپنی زندگی بنانے والی پاکستان کی معروف اداکارہ نور بخاری سے متعلق مختلف افواہیں سامنے آتی رہتی ہیں۔گزشتہ دنوں جب انہوں نے اپنے واٹس پر بناء حجاب تصویر لگائی تو شوبز حلقوں کی جانب سے یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ ،
اداکارہ دوبارہ شوبز میں جلد انٹری دیں گی۔اس کے علاوہ نور کے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اچھے تعلقات ہیں اور اسی وجہ سے یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ شاید وہ اب سیاست میں قدم رکھ دیں گی۔تاہم اداکارہ نے اب واضح کردیا ہے کہ اُن کا شوبز میں واپسی اور سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی دنیا میں خوش ہوں، سیاست جن کا کام ہے ان کو ہی زیب دیتا ہے، نہ میں نے کبھی سیاست کی اور نہ مجھے اس میں کوئی دلچسپی ہے۔حالیہ انٹرویو میں سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے متعدد مرتبہ بولی وڈ میں کام کرنے کی پیشکش ہوچکی ہے مگر میں نے تہیہ کر رکھا ہے کہ انڈسٹری میں کام نہیں کرنا۔انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات نے مجھے جس راستے پر لگا دیا ہے اسی پر خوش ہوں اور میری دعا ہے کہ خدا کی ذات بھی مجھ سے راضی ہوجائے۔انہوں نے اسلامی تعلیمات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا عارضی ہے اصل دنیا آخرت کی ہے اور جس نے غفلت کی اس نے درحقیقت اپنی آخرت خراب کی۔انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے خدا کی ذات ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور جو غلطیاں ہم سے ہوگئی ہیں ان کو بھی معاف کرے۔واضح رہے نور بخاری میں اپنے اداکاری کے باعث پاکستانی شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا تھا تاہم کچھ عرصہ قبل انہوں نے گلیمر کی دنیا کو خیرباد کہہ کر اسلامی تعلیمات کو اپناتے ہوئے زندگی بسر کرنے کا فیصلہ کیا اور حجاب کو مستقل اپنی زندگی کا حصہ بنالیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.