Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan Ne Wada Poora Kar Diya

Posted By: Ahmed on 15-10-2018 | 06:17:14Category: Political Videos, News


لاہور(ویب ڈیسک) حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت جنوبی پنجاب صوبہ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے کو ہوگا، اجلاس میں جنوبی پنجاب صوبہ کے وسائل،اضلاع اور مطلوبہ قانون سازی کی تجاویز مرتب کی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے کو ہوگا۔
جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس شاہ محمود قریشی اور خسروبختیارکی سربراہی میں ہوگا۔ کمیٹی جنوبی پنجاب صوبہ کے خدوخال کا جائزہ لے گی۔جس کے تحت جنوبی پنجاب صوبہ کے وسائل کا تعین کیا جائے گا اور جنوبی پنجاب کاحصہ بننے والے اضلاع کے محل وقوع کا بھی تعین کیا جائے گا۔حکومتی کمیٹی جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے مطلوبہ قانون سازی کی تجاویز مرتب کرے گی۔واضح رہے حکومت نے انتخابی مہم میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا پی ٹی آئی نے اپنے منشور میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا نکتہ بھی شامل کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی یقین دہانی پر جنوبی پنجاب محاذ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ دوسری جانب گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی زیر صدارت اجلاس میں جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقو ں کی ترقی کیلئے پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور رواں مالی سال کے بجٹ میں ان علاقوں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے گا۔تعلیم ،صحت ، انفراسٹرکچر اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر پسماندہ علاقے کے لوگوں کا زیادہ حق ہے اورتحریک انصاف کی حکومت یہ

حق ہر صورت پسماندہ علاقوں کے شہریوں کو دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں جاری سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا اورفلاح عامہ کے منصوبوں میں کوتاہی یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے پروگرامز میں غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیں گے۔ وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ر یلیف دینے کی کوشش کریںگے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اورخوشحالی تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے اور ہماراترقیاتی پروگرام جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کرے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.