Top Rated Posts ....
Search

Zimni Intakhabaat PTI....Noon League

Posted By: Ahmed on 14-10-2018 | 19:48:53Category: Political Videos, News


ملتان (ویب ڈیسک)پی پی222 کا نتیجہ منظر عام پر آگیا، غیر حتمی غیر سر کاری نتائج کے تحت آزاد امیدوار قاسم عباس 38327ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق ضمنی انتخابات میں آ زاد امیدوارقاسم عباس نے پنجا ب اسمبلی کے حلقے پی پی 222کے تمام 139پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار کو 6434ووٹ کو شکست دے دی ہے۔رپورٹ کے مطابق ضمنی الیکشن میں قاسم عباس خان نے 38327ووٹ لئے جبکہ پی ٹی آئی کے سہیل احمد نون 31893ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
دوسری طرف قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سعد رفیق نے اپنی جیت کا دعویٰ کردیا۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 سے ن لیگ کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کا والٹن روڈ پر کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ انہیں 2 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ نہیں دیا جارہا ہے اور وہاں ہمارے لوگ انتظار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ نہ سینہ زروری اور نہ ہی دھاندلی چلے گی، اگر نتائج میں ردو بدل کیا گیا تو سخت ترین احتجاج کیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے موصول نتائج کے مطابق ن لیگ کو این اے 131 میں واضح برتری حاصل ہے لہٰذا لوگوں کے فیصلے کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم نہ کسی کے گلے پڑنا چاہتے ہیں اور نہ کسی سے لڑائی چاہتے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ یہ سارا الیکشن فری نہیں تھا، میرے ہاتھ پاؤں باندھ کر اور لوگوں کو گرفتار کرکے الیکشن لڑایا گیا۔سعد رفیق نے کہا کہ پی پی پی، ایم ایم اے اور جمہوری جماعتوں نے ن لیگ کا ساتھ دیا اور سارے عمل کی شفافیت کے لیے ضروری ہے کہ اس فیصلے کو بدلا نہ جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ابن سینا اسکول ڈیفنس فیز ون اور امریکن لائس ٹف فیز ون کے نتائج فوری طور پر ہمارے کارکنوں کو دیئے جائیں۔یاد رہے کہ عام انتخابات میں اسی حلقے میں سعد رفیق کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کم مارجن سے شکست دی تھی جس پر ن لیگی امیدوار نے دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔دوسری طرف این اے چکوال 65 اور این اے 69 گجرات کا مکمل نتیجہ، مسلم لیگ ق کے امیدواروں نے میدان مار لیا۔ملک بھر کی 35 قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی اسمبلی کی جن نشستوں پر آج پولنگ ہوئی ان میں این اے 35 بنوں، این اے 56 اٹک ، این اے 53 اسلام آباد، این اے 60 راولپنڈی، این اے 63 راولپنڈی، این اے 103 فیصل آباد، این اے 65 چکوال، این اے 69 گجرات، این اے 124، این اے 131 لاہور، این اے 243 کراچی شامل ہیں۔ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ق نے قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ این اے 65 چکوال سے چوہدری شجاعت حسین کے فرزند چوہدری سالک جبکہ این اے 69 گجرات سے پرویز الہی کے فرزند مونس الہی نے میدان مارا۔این اے 65 چکوال کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین 98364 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے محمد یعقوب 34811 دوسرے نمبر پر رہے۔ دوسری طرف گجرات کے حلقہ این اے 69 میں مسلم لیگ ق کے مونس الہی 61 ہزار 723 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ یہاں مسلم لیگ ن کے عمران ظفر 19 ہزار 867 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.