Top Rated Posts ....
Search

America Ka Safar Actress Meera

Posted By: Akbar on 14-10-2018 | 08:47:42Category: Political Videos, News


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ میرا ان دنوں اپنے متنازعہ شوہر کیپٹن نوید کے ساتھ امریکہ میں موجود ہیں اور خوب سیر و تفریح میں مصروف ہیں ۔ کچھ دن قبل میرا اور انکے شوہر کیپٹن نوید نے فلوریڈا کا دورہ کیا۔ دورے سے متعلق اپنے مداحوں کا آگاہ رکھنے کے لیے انہوں



نے بی سوشل میڈٰا کا سہارا لیا اور اپنے اکاؤنٹ پر مداحوں کے لیے تصاویر اور ویڈیو اپ لوڈ کرتی رہیں۔ میرا جہاز کے فرسٹ کلاس میں سو رہی تھیں کہ کسی نے ایسی تصویر بنا ئی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی کہ سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے سامنے آنا شروع ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق میرا کے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ آنکھوں پر چشمہ لگا کر جہاز کی فرسٹ کلاس میں سو رہی ہیں۔ اس حوالے سے میرا نے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ وہ پوری فلائٹ کے دوران سوتی رہی کیوں کہ وہ سفر کر کر کے خوب تھک چکی تھیں۔ لیکن مداح کہاں رکنے والے تھے، انہوں نے میرا کی تصویر کو دیکھتے ہی اپنی بھڑاس نکالنا شروع کر دی۔ سوشل میڈیا صارف راجہ فیصل نے لکھا ” میرا ایک دن جنت میں جائے گی کیونکہ اس نے عوام کو بہت ہنسایا ہے ، اچھی خاصی انگریزی آتی ہے لیکن پھر بھی جان بوجھ کر یہ خراب انگریزی بولتی ہے، عوام کو خوش کرنے کیلئے روزانہ کچھ نہ کچھ ایسی بونگی مارتی ہے کہ عوام کا ہنس ہنس کر اچھا دن گزر جاتا ہے۔ کیا ایسا اپنے عوام کیلئے کسی اور نے کیا


ہے“۔ایک اور صارف علی وڑائچ کے کمنٹ میں میراجی کی خوشگوار زندگی سے جلن نظر آئی اسی لیے انہوں نے نہ صرف میراجی کو بوڑھی عورت قرار دے دیا بلکہ انہیں دکھاوے سے بھی باز رہنے کی تلقین کی۔ یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اداکارہ میرا نے یہ تصویر پوسٹ کی تو شروع میں انہوں نے غلط سپیلنگ لکھ دیے جس پر پاکستان کے خدائی خدمتگاروں نے ان کا مذاق اڑانے کے ساتھ ساتھ ان کی غلطی کی نشاندہی بھی کی جس کے بعد میرا جی نے سپیلنگ درست کیے۔ انہوں نے پہلے اپنی تھکاوٹ کا اظہار کرنے کیلئے Tried لکھا لیکن نشاندہی پر ایڈیٹنگ کی اور درست سپیلنگ Tired لکھ دیے۔ سوشل میڈیا صارف سنبل اس بات پر ناراض نظر آئیں کہ لوگ میراجی کے غلط سپیلنگ کا مذاق کیوں اڑاتے ہیں ، انہوں نے کہا ’ سپیلنگ کی غلطی ہم میں سے کوئی بھی کرسکتا ہے لیکن اگر یہی غلطی میرا جی سے سرزد ہوجائے تو سب لوگ اس کا مذاق اڑاتے ہیں جو کہ افسوسناک ہے‘۔صارف عدیل احمد نے زبردست شگوفہ چھوڑا اور تصویر کو بہترین کیپشن دیا ” میرا جی کی ڈیڈ باڈی لاہور لائی جارہی ہے“۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.