Top Rated Posts ....
Search

Mujhe Apna Number De Do....Jab Diya

Posted By: Akbar on 13-10-2018 | 19:36:59Category: Political Videos, News


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کی زیادہ تر اداکارائیں اپنے مداحوں کے ساتھ گفتگو کرنے اور اپنے لمحات کو شیئر کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیتی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ کہ سوشل میڈیا پر انکے اکاؤنٹس پر انکے مداحوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ انہی اداکاروں میں پاکستانی ڈراموں سے پذیرائی حاصل


کرنے والی اقراء عزیز بھی ہیں ، آئےروز انکے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔ اقراء عزیز اس وقت مختلف ٹی وی کمرشلز سمیت ڈراموں کے لیے کام کر رہی ہیں ۔ جبکہ پاکستان میں انکے کام اور منفرد انداز کو بہت سراہا جاتا ہے۔ دیگر اداکاروں کی طرح اقراءعزیز بھی سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کیساتھ شیئر کرتی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے یاسر حسین کیساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی جو اداکارہ ریشم کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پر لی گئی کیونکہ یہ دونوں وہاں ڈنر کیلئے گئے ہوئے تھے۔ یہ تصویر دیکھ کرایک پاکستانی مداح نے اقراءعزیز سے ان کا موبائل نمبر مانگ لیا۔ اقراء عزی نے جیسے ہی اپنی وال پر مداح کی جانب سے یہ میسج دیکھا تو ان سے بھی رہا نہ گیا اور انہوں نے بھی نمبر پوسٹ کر دیا ، اقرا عزیز کی جانب سے لکھا گیا کہ ”090078601 “ ۔ جیسے ہی اقراء عزیز کی جانب سے نمبر شیئر کیا گیا تو یاسر حسین کو بھی اقراءعزیز کی یہ ’ادا‘ بہت پسند آئی جنہوں نے اس دلچسپ گفتگو کو مزید دلچسپ بنانے کیلئے لکھا ”اقراءعزیز، اس کا مطلب ہے کہ مجھے غلط نمبر دیا ہے تم نے۔“اقراء عزیز کی جانب سے جو نمبر شیئر کیا گیا وہ انکا اپنا نہیں بلکہ ٹیلی فن کا نمبر ہے جو پہلے تفریح کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یاسر حسین کیساتھ ان کی کئی تصاویر اور ویڈیوز پہلے بھی منظرعام پر آ چکی ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان کچھ ”چل“ رہا ہے تاہم اقراءعزیز کا کہنا ہے کہ وہ صرف دوست ہیں۔


Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.