Top Rated Posts ....
Search

Khatoon Ka Sajid Khan Par Jinsi Haraasaan Ka Ilzaam

Posted By: Ahmed on 13-10-2018 | 19:34:43Category: Political Videos, News


ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وو ڈ میں ” می ٹو ‘ ‘ مہم نے ایک مرتبہ پھر زور پکڑ لیاہے اور معروف شخصیات پر جنسی ہراسگی کے الزامات لگ رہے ہیں اوراب بولی وڈ ہدایت کار اور فلم ساز 47 سالہ ساجد خان پر گزشتہ دن اداکاراؤں اور ایک صحافی خاتون نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے تھے جبکہصحافی اور اداکاراؤں کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے بعد ساجد خان نے خود کو آنے والی کامیڈی فلم ‘ہاؤس فل 4‘ سے بھی علیحدہ کردیا تھا۔

گزشتہ روز ساجد خان پر اداکارہ سلونی چوپڑا، صحافی کرشمہ اوپاڈہے اور اداکارہ ریچل وائٹ نے انہیں جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔تاہم ساجد خان کے خلاف خواتین و اداکاراؤں کے ساتھ نازیبا رویے کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے اور اب معروف اداکارہ بپاشا باسو نے بھی ان پر نازیبا رویے کا الزام لگا دیا۔اگرچہ اداکاراؤں اور خواتین کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو ساجد خان نے مسترد کرتے ہوئے خود ہی ‘ہاؤس فل 4‘ سے خود کو الگ کرنے کی تصدیق کی تھی۔ تاہم ان کی جانب سے اداکاراؤں کے ساتھ ایسے رویے پر کئی لوگ حیران ہیں۔ساجد خان پر الزامات سامنے آنے کے بعد ان کے ساتھ 2014 کی کامیڈی فلم ‘ہم شکلز’ میں کام کرنے والی 39 سالہ اداکارہ بپاشا باسو نے بھی ان پر نازیبا رویے کا الزام عائد کردیا۔اداکارہ نے ٹوئیٹ کے ذریعے بتایا کہ ساجد خان کا تقریبا تمام خواتین کے ساتھ ایسا ہی نازیبا رویہ ہوتا ہے، وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ان پر انتہائی بھونڈے مذاق کرتے ہیں۔

Kiran Malnad
Bips i believe its high time for you to "expose" the "one" too.. anyway its an open secret
بپاشا باسو کے مطابق ساجد خان کی جانب سے سر عام کیے جانے والے نازیبا مذاق سے وہ پریشان رہتی تھیں، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ہدایت کار نے کبھی انہیں ذاتی طور پر نشانہ بنایا یا نہیں۔

اداکارہ نے اپنی ایک اور ٹوئیٹ کے ذریعے مرد حضرات کی جانب سے ہراساں کیے جانے اور نازیبا رویہ اختیار کرنے کے معاملات پر آواز اٹھانے والی خواتین کو باہمت بھی قرار دیا۔دوسری جانب جہاں ساجد خان پر الزامات سامنے آنے کے بعد خود کو ‘ہاؤس فل 4‘ کی ہدایت کاری سے الگ کردیا، وہیں ان کی بہن ساز اور کوریو گرافر فرح خان نے بھی ان کی حمایت کرنے سے انکار کردیا۔فرح خان نے بھی اپنی ٹوئیٹ کے ذریعے واضح کیا کہ اگر ان کے بھائی ساجد خان خواتین کو ہراساں کرنے اور ان کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کرنے میں ملوث ہیں تو انہیں بھی ان کی قیمت چکانی پڑے گی۔فرح خان نے واضح کیا کہ وہ اس لمحے متاثرہ خواتین کے ساتھ ہیں، وہ کسی طرح بھی اپنے بھائی کا ساتھ نہیں دیں گی۔علاوہ ازیں انہوں نے بھائی پر الزامات کو اپنے خاندان پر تکلیف دہ وقت بھی قرار دیا۔خیال رہے کہ 47 سالہ ساجد خان نے اب تک صرف 6 فلموں کی ہدایات دی ہیں، ان کی سب سے کامیاب فلم ‘ہاؤس فل‘ ہی ہے، جو 2010 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے اسی فلم کی مزید 2 فلمیں بھی بنائیں۔ان دنوں ساجد خان اسی فلم سیریز کی چوتھی فلم اکشے کمار اور نانا پاٹیکر کے ساتھ شوٹ کرنے میں مصروف تھے، تاہم الزامات سامنے آنے کے بعد انہوں نے اس فلم کو چھوڑ دیا۔ اور انہوں نے بھی خود کو فلم سے الگ کرلیا۔ساجد خان کی بطور ہدایت کار پہلی فلم ‘ڈرنا ضروری ہے’ 2006 میں ریلیز ہوئی، ان کی دیگر فلموں میں ‘ہے بیبی‘ 2007 اور ‘ہم شکلز’ 2014 میں ریلیز ہوئی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.