Top Rated Posts ....
Search

Salman Ki Film "Bodyguard" Mein

Posted By: Abid on 13-10-2018 | 19:32:44Category: Political Videos, News


لاہور( شوبز ڈیسک) سلمان خان اور کرینہ کپور کی سپر ہٹ فلم باڈی گارڈ کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا، اس فلم میں کرینہ کپور کی سہیلی کا کردار ادا کرنی والی ’ ہیزل کیچ‘ کون ہیں اور آج کل کہاں ہیں؟ تازہ ترین تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا ۔


تفصیلات کے مطابق فلم باڈی گارڈ میں کرینہ کپور کی سہیلی کا کردار ادا کرنے والی ہیزل کِیچ (انگریزی) Hazel Keech ایک برطانوی موریشین ماڈل اور اداکارہ ہے ، انہوں نے بھارتی ٹیلی ویژن پروگراموں اور بالی وڈ فلموں میں کردار نبھا کر اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے ۔ ہیزل کیچ انگلینڈ کے علاقے ایسیکس میں پیدا ہوئی جبکہ انکا پیدائشی نام روز ڈاؤن ہے۔ فلم باڈی گارڈ کی کامیابی کے بعد انہوں نے بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ سے شادی کر لی تھی۔ بھارتی شو ” کامیڈی نائٹ وِد کپل شرما ” میں گفتگو کرتے ہوئے یوراج سنگ کا کہنا تھا کہ انہیں ہیزل بہت پسند تھی ، دونوں کی دوستی ایک پارٹی میں ہوئی اور ایک دن انہوں نے ہیزل کو پرپوز کرتے ہوئے ان سے شادی کا فیصلہ کیا، اس حوالے سے ہیزل کیچ کا کہنا تھا کہ یورواج سنگھ دوسرے بھارتی لڑکوں سے مختلف ہیں جسکی وجہ سے وہ یوراج سنگھ کی جانب سے کی جانے والے پرپوزل کو رجیکٹ نہیں کر سکیں اور انہوں نے یوراج سنگھ سے شادی کر نے کا فیصلہ کر لیا ۔ حال ہی میں یوراج سنگھ اور زہیر خان کی اپنی اپنی اہلیہ کے ساتھ گرمیوں کی چھٹیاں مناتے ہوئے تصاویر سوشل


میڈیا پر وائرل ہوئیں ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں کرکٹر ز اپنی اپنی اہلیہ کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارتی کرکٹر زہیر خان نے بھی بالی وڈ میں کام کرنے والی اداکارہ ساگریکا سے شادی کی ہے۔ واضح رہے کہ یوراج سنگھ اور ہیزل کیچ کی شادی کیلیے خصوصی کارڈ تیار کیے گئے تھے جب کہ مہمانوں کو مدعو کرنے کا بھی منفرد طریقہ اختیار کیا گیا تھا، دونوں کی شادی کو ’ یوراج ہیزل پریمیئر لیگ‘ قرار دیا گیا کیونکہ یوراج کی فیملی کا تعلق پنجاب اور ہیزل کی والدہ میراٹھی ہندو ہیں، اس لیے شادی بھی دو الگ الگ طریقوں سے ہوئی،30 نومبر کو چندی گڑھ کے گردوارے میں شادی کی تقریب منعقد کی گئی ، اس کے بعد 2 دسمبر کو دونوں نے ہندو مذہب کے تحت شادی کی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.