Top Rated Posts ....
Search

Showbiz Chhodne Ke Baad Siasat Mein

Posted By: Akbar on 13-10-2018 | 19:29:30Category: Political Videos, News


لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ نور نے کہا ہے کہ میرا شوبز میں واپسی اور سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ،میں اپنی دنیا میں خوش ہوں ،سیاست جن کا کام ہے ان کو ہی زیب دیتا ہے نہ میں نے کبھی سیاست کی اورنہ مجھے اس میں کوئی دلچسپی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نو ر کا کہناتھا کہ مجھے متعدد بار بالی ووڈ سے کام کرنے کی پیشکش ہوچکی ہے مگر میں نے تہیہ کررکھا ہے کہ انڈسٹری میں کام نہیں کرنا ۔خدا کی ذات نے مجھے جس راستے پر لگا دیا ہے اسی پر خوش ہوں اور میری دعا ہے کہ خدا کی ذات بھی مجھ سے راضی ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا عارضی ہے اصل دنیا آخرت کی ہے اور جس نے غفلت کی اور خود کو دنیاکو خوش رکھنے کی کوشش کی اس نے درحقیقت اپنی آخرت خراب کی ۔ انہوں نے کہاکہ میری دعا ہے کہ خدا کی ذات ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور جو غلطیاں ہم سے ہوگئی ہیں خدا ان کو بھی معاف کرے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی اپنے چوتھے شوہر ولی حامد سے طلاق لینے والی اداکارہ نور بخاری نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔نور بخاری سے متعلق یہ چہ میگوئیاں اس وقت ہونا شروع ہوئیں جب گزشتہ ہفتے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حجاب میں اپنی تصاویر شیئر کرنا شروع کیں۔ خبریں تھیں کہ نور بخاری نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرکے

پاکستانی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو حقیقی زندگی کا راستہ دکھانے کا کام کریں گی۔نور بخاری اب وہ نہ تو کسی پاکستانی فلم اور نہ ہی کسی ڈرامے میں کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ نور سیز ڈاٹ کام نامی بلاگ پوسٹ میں نور بخاری کے نام سے شائع ہونے والی ایک تحریر میں ’زندگی کا حقیقی مقصد‘ سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اداکارہ کی زندگی میں یہ تبدیلی کس طرح آئی؟۔بلاگ کے مطابق نور بخاری ہمیشہ سے یہ سوچتی تھیں کہ حقیقی زندگی کا مقصد کیا ہے، اور پھر ایک دن ان کی زندگی تبدیل ہوگئی۔ اسی بلاگ پوسٹ میں کی گئی باتوں کی صداقت نور بخاری نے پاکستان کے ایک اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں بھی کی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ اب وہ شوبز انڈسٹری میں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہرکوئی کوشش کرتا ہے کہ وہ اللہ کے نزدیک ہوجائے، لیکن اللہ کسی کسی کو یہ عطا نصیب کرتا ہے، اور وہ ان خوش نصیب لوگوں میں شامل ہیں، جنہیں اللہ نے ہدایت دی۔ یہ بھی خبریں ہیں کہ نور بخاری اب اگر ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں تو بھی وہ حجاب کے ساتھ کسی مذہبی پروگرام کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.