Top Rated Posts ....
Search

Be Rozgaar Afraad Keliye Mauqa

Posted By: Abid on 13-10-2018 | 19:27:27Category: Political Videos, News


ٹوکیو(ویب ڈیسک)جاپانی حکومت کا غیرملکی ورکرز کے لیے ویزوں کے اجرا کے طریقے کار کو آسان بنانے کا فیصلہ ، اب غیرملکی افراد روزگار کے لیے بآسانی ویزا حاصل کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق جاپانی حکومت نے غیرملکی ورکرز کو ملک میں لانے کیلٗئے ویزا پالیسی کو آسان بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے
زیادہ غیرملکی افراد جاپان کا رخ کر سکیں ۔جاپان زرعی ، نرسنگ ، تعمیراتی ، ہولڈنگ اور بحری جہاز کی صنعت کے لیے ویزوں کا اجرا کرے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد روزگار کے حصول کو ممکن بنا سکیں ۔حکومتی نمائندہ کے مطابق پہلے مرحلے میں غیر ملکی افراد کو آسان شرائط کے ساتھ پانچ سال کا ویزا جاری کیا جائے گا جبکہ مزید ملازمت کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے ویزے میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.