Top Rated Posts ....
Search

Ab Pakistan Mein Nayi....Car

Posted By: Ahmed on 13-10-2018 | 06:29:08Category: Political Videos, News


اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان کی موٹرکار کمپنی ٹویوٹا نے نئے آرڈر لینے سے معذرت کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا پاکستان جو کہ انڈس موٹرکمپنی کے نام سے بھی مشہور ہے نے نئے آرڈر لینے سے معذرت کر لی ہے۔ جمعہ کو شائع ہونیوالی کمپنی کی طرف سے پریس ریلیز کے مطابق،
کمپنی نے کاروں کے نئے آرڈر لینے سے معذرت کر لی ہے اور اس کی وجہ مارکیٹ میں ڈالر کی بڑھتی اور چڑھتی قیمتیں ہیں جس کی وجہ سے کمپنی کو مسائل کا سامنا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ایک اور وجہ بھی بتائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے کاروں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ اس سے نہ صرف حکومتی کی جانب سے عائد کردہ ڈیوٹی میں اضافہ ، بیرون ملک سے منگوائے جانے والے گاڑیوں کے پرزہ جات اور خام مال کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی مارکیٹ میں استحکام کے بعد اپنی گاڑیوں کی نئی قیمتوں کی لسٹ انائونس کرنے کے بعد آرڈرز لینا شروع کر دیگی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.