Top Rated Posts ....
Search

Facebook Par Bada Cyber Hamla

Posted By: Abid on 13-10-2018 | 06:27:40Category: Political Videos, News


واشنگٹن (ویب ڈیسک) فیس بک نے کہا ہے کہ اس پر ایک بڑا سائبر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 کروڑ اکاؤنٹس کی تفصیلات چوری ہوگئی ہیں۔سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ہیکرز کے پے درپے حملوں کی وجہ سے انتہائی غیر محفوظ ثابت ہوتی جارہی ہے۔ گزشتہ ماہ ستمبر میں
فیس بک پر حملے میں 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری ہوا تھا اور کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نئے بیان کے مطابق ایک اور حملے میں مزید 3 کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس ہیک ہوگئے ہیں۔فیس بک کے بیان کے مطابق ہیکرز 3 کروڑ صارفین کی ای میلز اور فون نمبر چرانے میں کامیاب ہوگئے۔ ہیکرز نے 4 لاکھ اکاؤنٹس کو استعمال کرکے 3 کروڑ صارفین کے ’’ایکسس ٹوکنز‘‘ حاصل کیے۔ فیس بک میں پاس ورڈ ڈالے بغیر اکاؤنٹ لاگ ان کرنے کے لیے Access token استعمال کیے جاتے ہیں۔اس حملے میں 1.4 کروڑ صارفین کے نام، رابطہ نمبر، نجی معلومات بشمول جنس، ازدواجی حیثیت اور کہاں کہاں وہ جاتے رہے ہیں، یہ سب معلومات چوری ہوگئی ہیں۔ دیگر 1.5 کروڑ صارفین کے نام اور رابطہ نمبر چوری ہوئے ہیں۔فیس بک نے پیج بھی جاری کیا ہے جہاں جاکر صارفین یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ متاثرہ افراد میں وہ شامل ہیں یا نہیں۔ صارفین وہ پیج کھولیں گے تو اس میں فیس بک کی جانب سے پیغام لکھا آجائے گا کہ ان کا اکاؤنٹ محفوظ ہے یا ہیک ہوچکا ہے۔ متاثرہ صارفین کو کمپنی کی طرف سے پیغام ملے گا جس میں انہیں اکاؤنٹ کی ہیکنگ سے آگاہ کیا جائے گا۔
ایف بی آئی نے فیس بک کی درخواست پر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فیس بک نے صارفین کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے ایکسس ٹوکنز بدل دیے ہیں اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث 559 مشتبہ پیجز اور 251 اکاؤنٹس بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔فیس بک پر یہ پہلا حملہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی ویب سائٹ پر متعدد حملے ہوچکے ہیں جن میں کروڑوں صارفین کی معلومات ہیکرز کے ہاتھ لگ چکی ہیں۔ صارفین کو خدشہ ہے کہ ہیکرز ان کی ذاتی معلومات کا غلط فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اعتراف کیا کہ گزشتہ ماہ ہیکرز نے 2 کروڑ 90 لاکھ صارفین کا ذاتی ڈیٹا چرالیا۔دنیا کی سب سے اہم سوشل نیٹ ورکنگ کے مطابق گزشتہ ماہ قریب پانچ کروڑ اکاؤنٹ پر ہوئے سائبر حملے میں ہیکرز نے ان اکاؤنٹ کے ایکسز ٹوکن چرا لیے۔یہی وجہ ہے کہ تب کئی فیس بک صارفین کے اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہو جارہے تھے۔فیس بک کے پروڈکٹ مینیجمنٹ محکمہ کے نائب صدر روسین کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’ہمیں اب اندازہ ہوا ہے کہ اس سائبر حملے سے اتنے صارف متاثر نہیں ہوئے جتنا ہم نے پہلے سوچا تھا‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ایک کروڑ 50 لاکھ صارفین کے اکاؤنٹس کا غلط استعمال ہوا اور ان کی ذاتی معلومات جیسے فون نمبر، گھر کا پتہ اور ای میل تک رسائی حاصل کی گئی، تاہم ہم یہ بھی ابھی جانتے کہ اس حملے کے پیچھے کون ہے اور اس کا تعلق کہاں سے ہے۔‘دیگر ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کے لئے یہ حملہ ممکنہ طور پر زیادہ نقصان دہ تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.