Top Rated Posts ....
Search

Yeh Mujhe Apne Kamre Mein Le Gaya

Posted By: Abid on 12-10-2018 | 06:21:41Category: Political Videos, News


نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ میں می ٹو کا سلسلہ چلا تو 80 پرسینٹ اداکاراؤں نے آواز بلند کی بہت سے بظاہر شریف دکھائی دینے والے لوگوں کے مکروہ چہرے بے نقاب ہوئے ، لیکن اب کی بارسری لنکن فاسٹ باؤلر اورمعروف کرکٹر لاستھ ملنگا بھی اس می ٹو کا شکار ہو گئے ہیں ۔


ایک بھارتی لڑکی نے سری لنکا کے معروف باﺅلر لاستھ ملنگا پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق متاثرہ لڑکی نے شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”کچھ سال پہلے میں ممبئی میں تھی، ہم جس ہوٹل میںٹھہرے تھے میں وہاں اپنی دوست کو ڈھونڈنے میں مصروف تھی کہ اچانک میرا سامنا ایک معروف کرکٹر سے ہو گیا جو آئی پی ایل کھیلنے آیا تھا۔ اس نے کہا کہ تمہاری دوست میرے کمرے میں ہے۔میں وہاں گئی مگر میری سہیلی کمرے میں نہیں تھی۔ اس نے مجھے دھکا دے کر بیڈ پر گرا دیا اور خود بھی بیڈ پر آ گیا، میں نے خوف سے آنکھیں بند کر لیں اور اس نے بوس و کنار کیا۔ اتنے میں ہوٹل کے عملے نے دروازہ کھٹکھٹایا تو وہ دروازہ کھولنے گیا، اس دوران میں تیزی سے بھاگتی ہوئی واش روم میں داخل ہو گئی، اپنا چہرہ دھویا اور ہوٹل عملے کے جاتے ہی کمرے سے باہر نکل گئی، میری تذلیل کی گئی تھی، میں جانتی ہوں لوگ کہیں گے کہ میں سب کچھ جانتے ہوئے اس کے ساتھ کمرے میں گئی، وہ مشہور ہے ، اس لئے تم جانا چاہتی تھی۔“

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.