Top Rated Posts ....
Search

Actress Meera Bhi Qabza Group Nikli

Posted By: Akbar on 11-10-2018 | 05:14:44Category: Political Videos, News


لاہور(ویب ڈیسک )سکینڈل کوئین اداکارہ میرا ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئیں لاہور کے رہائشی شخص نے میرا پر ان کے گھر پر قبضہ کرنے کاالزام لگایا ہے۔پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا کبھی اپنی گلابی انگریزی اورکبھی دوسری اداکاراو¿ں پر تبصرے کرنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں



اور اب میرا کا نیا اسکینڈل سامنے آیاہے۔ لاہور کے رہائشی تسلیم کوثر نے اداکارہ میرا پر ان کے گھر پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔لاہور کی سول عدالت میں اداکارہ میرا کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، سول جج فہیم الحسن نے شہری تسلیم کوثر کی درخواست پر سماعت کی۔ لاہور کے رہائشی تسلیم کوثر نے عدالت سے استدعاکرتے ہوئے کہا اداکارہ میرا نے دھوکا دہی سے ڈیفنس میں واقع اس کا گھر اپنے نام کروایا، اداکارہ نے گھر کی قیمت بھی ادا نہیں کی اور نہ ہی گھر خالی کررہی ہیں لہٰذا عدالت اداکارہ میرا کو گھر خالی کرنے کا حکم دے۔ سول عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے میرا سے جواب طلب کرلیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.