Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan Ki Baat....Kisi...Ko Nahi

Posted By: Akbar on 10-10-2018 | 19:05:19Category: Political Videos, News


اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے کرپشن کے خلاف شکایات آنے پر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری، خوجہ سعد رفیق اور ریلوے کے سینئر افسران کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ابتک نیوز کے مطابق نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج چیئرمین نیب

جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ہوا، جس میں نیب بورڈ نے مجموعی طور پر 9 کرپشن شکایات پر انکوائری شروع کر نے کی منظوری دے دی جبکہ کرپشن الزامات ثابت ہونے پر 22 انکوائریوں کو تحقیقات میں بدلنے جبکہ 5 کرپشن ریفرنسز نیب عدالتوں میں دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ آج کی سب سے بڑی کرپشن انکوائری سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار، انوشہ رحمان، میاں منظور وٹو ، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اور سی ڈی اے کے سابق چیئرمین کامران لاشاری جبکہ سی ڈی اے بورڈ کے ممبران کے خلاف بھی انکوائریاں کی جائیں گی۔ نیب کی جانب جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ انکوائریاں کرپشن کے خلاف شکایات پر شروع کی جاری ہیں۔ دوسری جانب جو پہلے سے انکواریاں جاری تھی اس میں خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی میں کی جانے والی مبینہ کرپشن کے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی۔ 5 کرپشن ریفرنسز جو احتساب عدالت میں دائر کی جائیں گی اس میں سابق ایم ڈی پی ایس او کے خلاف قومی خزانے کو 23 ارب روپے کا نقصان پہنچانے پر ریفرنس دائر کیا جائے گا جبکہ چیئرمین نیب کی جانب سے

تمامنیب افسران کو ہدایات کی گئیں کہ تمام میگا کرپشن کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے اور بغیر کسی تفریق کے کارروائی عمل میں لائی جائے۔ افسران کو یہ بھی ہدایات کی گئیں کہ نیب کی پالیسی ” زیرو ٹالرینس ” پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ دوسری جانب نیب کی جانب ےس وزیر اعظم عمران خان کے مشیر محمد شہباز ارباب کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ محمد شہباز ارباب پر الزام تھا کہ انہوں نے سابق دور میں ان پر ایک کرپشن انکوائری شروع کی گئی تھی جسے عدم شواہد کی بنیاد پر بند کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس کیس کو وزارت تجارت کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.