Top Rated Posts ....
Search

Shahbaz Shrif Toh Bade Chhupe Rustam Nikle

Posted By: Akbar on 10-10-2018 | 07:50:45Category: Political Videos, News


لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و صدر مسلم لیگ ن کو اہل خانہ کی جانب سے بھجوائے گئے ناشتے میں سینڈوچ، انڈے کے ساتھ ساتھ سلانٹی چپس کے 2 پیکٹ بھی شامل تھے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنیب حکام نے شہباز شریف کو سخت سکیورٹی حصار میں بکتر بند گاڑی

میں احتساب عدالت میں پیش کیا۔ کمرہ عدالت میں وکلاء اور کارکنوں کے رش کے باعث شہباز شریف کو فاضل جج کے چیمبر میں بٹھایا گیا۔ مقدمہ کی سماعت کا آغاز ہوا تو نیب کے پراسکیوٹر کی جانب سے شہباز شریف کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی اور دلائل دیئے کہ شہباز شریف نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، شہباز شریف نے لطیف برادر کا ٹھیکہ منسوخ کر کے کاسا ڈویلپر کو کنٹریکٹ دے کر مالی فائدہ پہنچایا، شہباز شریف سے ابتدائی تحقیقات کی گئی لیکن وہ مطمئن نہیں کر سکے جبکہ اس مقدمہ کے ملزم سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے بیان پر شہباز شریف کو گرفتار کیا لہٰذا مزید تحقیقات کے لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے جبکہ شہباز شریف کے وکلاء نے دلائل دیئے کہ نیب کے پاس کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں اور ان کی گرفتاری بلاجواز ہے لہٰذا ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جائے۔ تاہم احتساب عدالت نے شہباز شریف کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ عدالت سے شہباز شریف کو سخت سیکیورٹی میں نیب حوالات منتقل کیا گیا ۔تب سے شہباز شریف حوالات میں بند ہیں ،تاہم شہباز شریف کو حوالات

میں گھر کا کھانا کھانے کی اجازت ہے ،اہل خانہ کی جانب سے گھر کا بنا ہوا کھانا شہباز شریف کے لیے بھیجا جارہا ہے۔آج بھی صبح کا ناشتہ شہباز شریف کے گھر سے آیا۔ حمزہ شہباز شریف کی جانب سے دو نمائندوں نے کھانا نیب حوالات پہنچایا جسے نیب حکام نے اجازت کے بعد جانے دیا ۔ تاہم وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا ناشتہ ”دل تو بچہ ہے” کی عملی مثال نظر آیا۔اہل خانہ کی جانب سے بھجوائے گئے ناشتے میں سینڈوچ ،انڈا اور دیگر لوازمات کے ساتھ سلانٹی چپس کے دوپیکٹ بھی تھے ،جس شہباز شریف نے استعمال کیا ۔اس کے ساتھ ساتھ کچھ پہننے کی چیزیں بھی سابق وزیر اعلیٰ کے لیے بھیجی گئیں۔یاد رہے کہ سلانٹی معروف برانڈ کولسن کی پراڈکٹ ہے جو اپنے ذائقے اور ہلکے پن کے باعث بچوں میں بہت زیادہ مقبول ہے۔دوسری جانب ملزم کی حیثیت سے گرفتار شہباز شریف نیب پیشی کے بعد نیب کی ٹیم کو سوالات کا جواب دینے کی بجائے ہدایات دینے لگے۔۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سارا دن مصروف گزرا ہے ۔دس دن آپکے پاس ہوں جو پوچھنا ہو پوچھ لیں۔ ابھی تھکا ہوا ہوں ،مجھے آرام کرنے دیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو نیب عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔ شہباز شریف نے مقدمے کی سماعت کھُلی عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ میں چیمبر میں سماعت نہیں کروانا چاہتا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.