Top Rated Posts ....
Search

Is Shakhs Ne Darjano Ladkiyon Ke Saath

Posted By: Akbar on 09-10-2018 | 09:48:43Category: Political Videos, News


لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف اینکر پرسن رابعہ انعم نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں ایک سوشل میڈیا پرسنیلٹی جس کا نام نہیں بتایا گیا پر الزام لگایا ہے کہ اس نے درجنوں لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کی ہے اور کئی لڑکیون کو ہراساں بھی کیا ہے ،

درجنوں لڑکیوں کو نشانہ بنانے کے بعد اب یہ شخص ان کو بلیک میل کر رہا ہے اور دھمکا رہا ہے کہ وہ آواز نہ اٹھائیں ، رابعہ کا کہنا تھا کہ ان تمام لڑکیون نے مجھ سے مدد مانگی ہے اب مجھے کیا کرنا چاہیے ۔ ۔تفصیلات کے مطابق رابعہ انعم کا کہناتھا کہ ”ایک کامیڈین اور سوشل میڈیا کی شخصیت کے خلاف کئی نوجوان لڑکیاں جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کر رہی ہیں اور بول اٹھی ہیں ،اس نے نہ صرف کوئی لڑکیوں سے جھوٹ بولا بلکہ وہ انہیں خاموش رہنے کیلئے دباﺅ بھی ڈال رہاہے ، اور ان میں سے کچھ لڑکیوں نے مجھ سے مدد کیلئے رابطہ بھی کیا ہے ، تو اب کیا کرنا چاہیے ۔“رابعہ انعم کا کہناتھا کہ ہر لڑکی کے پاس ان کے خلاف ٹھو س شواہد بھی موجود ہیں لیکن وہ عوامی سطح پر آ کر بولنے سے ڈر رہی ہیں کیونکہ ” لو گ کیا کہیں گے ۔“

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.