Top Rated Posts ....
Search

Bollywood Mein Sab Se Zayaada Shreef Insan

Posted By: Abid on 09-10-2018 | 09:43:54Category: Political Videos, News


ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف فلم ْتالٗ میں ایشوریا رائے کے والد کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار الوک ناتھ پر بھی ریپ کا الزام لگ گیاہے ،خاتون پروڈیوسر اور ڈرامہ رائٹر وِنتا نندا نے ان پر ایک سے زائد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون قلم کار وِنتا نندا نے فیس بک پر ایک طویل پوسٹ میں خود پر بیتنے والے واقعے سے متعلق بات کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 19 سال پہلے معروف ڈرامہ تارا ٹی وی پر آن ایئر ہوتا تھا۔ الوک ناتھ کی بیوی میری دوست تھی اور ہم تھیٹر کے زمانے کے سب دوست ایک دوسرے کے گھر گاہے بگاہے اکٹھے ہوتے رہتے تھے ۔ ایک دن میری سہیلی باہر گئی ہوئی تھی کہ اسی دوران الوک ناتھ نے مجھے اپنے گھر بلایا اور مجھے شراب پلائی۔ یہ ایک روٹین کی بات تھی کیونکہ باقی دوست بھی وہاں موجود تھے لیکن مجھے خطرہ اس وقت محسوس ہوا جب مجھ پر غنودگی چھانے لگی۔جیسے ہی مجھے احساس ہوا کہ میری شراب میں کوئی چیز ملادی گئی ہے تو میں فوری طور پر الوک ناتھ کے گھر سے نکل پڑی اور پیدل ہی اپنے گھر کی طرف چل پڑی ، اسی دوران وہ اپنی گاڑی میں آیا اور مجھے بٹھا کر میرے فلیٹ پر چھوڑنے کیلئے لے گیا۔وِنتا نندا نے کہا کہ جیسے ہی میں اس کی گاڑی میں بیٹھی اس کے بعد میں اپنے ہواس کھو بیٹھی ، مجھے بس اتنی ہی سمجھ آئی کہ میرے منہ میں مزید شراب ڈالی جارہی ہے ، میرے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کی جارہی ہے اور مجھ پر تشدد بھی کیا جارہا ہے۔ اگلے دن دوپہر کے وقت میری آنکھ کھلی تو میرے جسم میں اتنا درد تھا کہ اٹھ بھی نہیں پارہی تھی ۔

خاتون رائٹر نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ الوک ناتھ نے اس واقعے کے بعد ایک بار مزید بھی انہیں ہراسگی کا نشانہ بنایا لیکن وہ 19 سال تک اس واقعے پر بات نہیں کرپائیں کیونکہ وہ اندر سے بالکل ٹوٹ پھوٹ چکی تھیں، اس واقعے کی وجہ سے ان کی پروڈکشن کمپنی بند ہوچکی تھی اور وہ نشہ بھی کرنے لگی تھیں۔وِنتا نندا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پہلے انہوں نے ہمت کرکے ایک دو بار اس واقعے پر لکھنے کی کوشش کی تو انہیں کام ملنا بند ہوگیا جس کی وجہ سے وہ اس معاملے پر بات نہیں کرپائیں لیکن اب سوشل میڈیا نے انہیں ہمت دی ہے کہ وہ بالی ووڈ کے اس سنسکاری بابو جی کے بارے میں بات کریں جو خود کو بہت اچھا بنا کر پیش کرتا ہے۔ دوسری جانب اداکار الوک ناتھ نے خود پر لگنے والے الزامات کی تردید کردی ہے اور کہاہے کہ وہ اس موضوع پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتے کیونکہ آج کے معاشرے میں صرف سی بات کو سنا جاتاہے جو ایک خاتون نے کہی ہو تی ہے اور اس لیے معاملے پر بات کرنے کا کوئی فائدہ ہی نہیں ہے ۔ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا ’نہ تو میں وِنتا نندا کے الزامات کی تردید کرتا ہوں اور نہ ہی ان کی تائید کرتا ہوں، وِنتا کےساتھ یہ غیر اخلاقی کام ضرور ہواہوگا لیکن یہ کام کسی اور نے کیا ہوگا، میں اس معاملے پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اس سے معاملہ بڑھتا چلا جائے گا۔

الوک ناتھ نے مزید کہا کہ ایک وقت میں وِنتا نندا اور میں بہت اچھے دوست تھے لیکن آج اس نے بہت بڑی بات کردی ہے، اگر آپ یوں کہیں کہ وِنتا آج جو بھی ہے اسے میں نے اس مقام تک پہنچایا ہے تو یہ غلط نہ ہوگا۔اداکار کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دور میں اس قسم کے الزامات پر صفائیاں پیش کرنا بے کار ہے کیونکہ آج عورت جو کہتی ہے صرف اسی کو اہمیت دی جاتی ہے، اس لیے اس حوالے سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔الوک ناتھ کا کہنا تھا ’ میں ان لوگوں کا کیا کرسکتا ہوں جو میری امیج کو ہر حال میں خراب کرنا چاہتے ہیں، جو کچھ بھی کہا گیا ہے یہ بالکل واہیات ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.