Top Rated Posts ....
Search

Airport Par Ek Din Mein Doosra Bada Haadsa

Posted By: Mangu on 09-10-2018 | 09:37:30Category: Political Videos, News


اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایک دن میں دوسرا حادثہ سامنے آیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کےبین الاقومی لاؤن میں واقع آفس کےچھت کی سیلنگ گرگئی جبکہ آج صبح ہی نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کو طیارے تک لے جانے والا ٹنل برج گر گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر ایک ہی دن میں دوسرا بڑا حادثہ وقوع پذیر ہوگیا ہے۔اسلام آباد ایئرپورٹ کےبین الاقومی لاؤن میں واقع آفس کےچھت کی سیلنگ گرگئی۔چھت کی سیلنگ گرنےسےآفس میں موجود2افرادزخمی ہو گئے۔اس حادثے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آفس کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ آج صبح بھی نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کو طیارے تک لے جانے والا ٹنل برج گر گیا تھا۔جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا تھا۔ مسافروں کو طیارے تک پہنچانے والا برج گرنے سے زخمی ہونے والا شخص ٹنل آپریٹرتھا۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق بحرین جانے والے طیارے کے ساتھ جوڑا جانے والا برج ٹنل طیارے کے پیچھے لگنے کے باعث زمین پر آن گرا۔ برج گرنے کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔ ٹنل زمین پر گرنے سے ٹنل آپریٹر زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کے بعد طیارہ بحفاظت منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔ ائیر پورٹ حکام نے بتایا کہ حادثے میں مسافر محفوظ رہے۔ ایئرپورٹ حکام نے حادثے کے حوالے سے معلومات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے ایوی ایشن ملازم کا نام محمد مدثر ہے، جو دوران ڈیوٹی حادثے کا شکار ہوا۔ نئے ایئرپورٹ پر بین الاقوامی معیار کے سیلف چیک ان کاؤنٹرز، لانگ ٹائم پارکنگ، 8 فائر کریش ٹینڈرز، جدید ترین ایئرفیلڈ، طیاروں کو فنی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ایم آر او سسٹم اور الگ کارگو ٹرمینل بھی بنایا گیا ہے۔ایئرپورٹ پر کارگو ویلیج بھی بنایا گیا جبکہ گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیز نے بھی اپنے کام کا آغاز کر رکھا ہے۔ مزید برآں پاکستان کے سب سے بڑے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سکیورٹی پر ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کے 4 ہزار جوان اور رینجرز کے دستے تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ سکیورٹی کو مزید بہتر اور فول پروف بنانے کے لیے جدید ترین لیزر سکیورٹی سسٹم بھی نصب ہے۔ لیکن نیو اسلام آباد ائیرپورٹ بد انتظامی کی وجہ سے اکثر ہی خبروں کی زینت بنا رہتا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.