Top Rated Posts ....
Search

Woh Meri Dost Ka Shohar Tha....

Posted By: Abid on 09-10-2018 | 09:33:24Category: Political Videos, News


وہ میری دوست کا شوہر تھا، ایک دن وہ مجھے گاڑی میں بٹھاکر میرے ہی فلیٹ پر لے گیا اور اگلی دوپہر میری آنکھ کھلی تو ۔۔۔نا نا پٹیکرکے بعد الوک ناتھ پربھی ریپ کا الزام عائد
اسلام آباد(نیو زڈیسک) بالی ووڈ کے سب سے زیادہ سنسکاری سمجھے جانے والے اداکارالوک ناتھ، جو اکثر فلموں میں بابو جی کا کردار ادا کرتے ہیں، پر بھی ریپ کا الزام لگ گیا۔ خاتون پروڈیوسر اور ڈرامہ رائٹر وِنتا نندا نے ان پر ایک سے زائد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔خاتون قلم کار وِنتا نندا نے فیس بک پر ایک طویل پوسٹ میں خود پر بیتنے والے واقعے سے متعلق بات کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 19 سال پہلے معروف ڈرامہ تارا ٹی وی

پر آن ایئر ہوتا تھا۔ الوک ناتھ کی بیوی میری دوست تھی اور ہم تھیٹر کے زمانے کے سب دوست ایک دوسرے کے گھر گاہے بگاہے اکٹھے ہوتے رہتے تھے ۔ ایک دن میری سہیلی باہر گئی ہوئی تھی کہ اسی دوران الوک ناتھ نے مجھے اپنے گھر بلایا اور مجھے شراب پلائی۔ یہ ایک روٹین کی بات تھی کیونکہ باقی دوست بھی وہاں موجود تھے لیکن مجھے خطرہ اس وقت محسوس ہوا جب مجھ پر غنودگی چھانے لگی۔جیسے ہی مجھے احساس ہوا کہ میری شراب میں کوئی چیز ملادی گئی ہے تو میں فوری طور پر الوک ناتھ کے گھر سے نکل پڑی اور پیدل ہی اپنے گھر کی طرف چل پڑی ، اسی دوران وہ اپنی گاڑی میں آیا اور مجھے بٹھا کر میرے فلیٹ پر چھوڑنے کیلئے لے گیا۔وِنتا نندا نے کہا کہ جیسے ہی میں اس کی گاڑی میں بیٹھی اس کے بعد

میں اپنے ہواس کھو بیٹھی ، مجھے بس اتنی ہی سمجھ آئی کہ میرے منہ میں مزید شراب ڈالی جارہی ہے ، میرے ساتھ جنسی زیادتی کی جارہی ہے اور مجھ پر تشدد بھی کیا جارہا ہے۔ اگلے دن دوپہر کے وقت میری آنکھ کھلی تو میرے جسم میں اتنا درد تھا کہ اٹھ بھی نہیں پارہی تھی ۔خاتون رائٹر نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ الوک ناتھ نے اس واقعے کے بعد ایک بار مزید بھی انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا لیکن وہ 19 سال تک اس واقعے پر بات نہیں کرپائیں کیونکہ وہ اندر

سے بالکل ٹوٹ پھوٹ چکی تھیں، اس واقعے کی وجہ سے ان کی پروڈکشن کمپنی بند ہوچکی تھی اور وہ نشہ بھی کرنے لگی تھیں۔وِنتا نندا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پہلے انہوں نے ہمت کرکے ایک دو بار اس واقعے پر لکھنے کی کوشش کی تو انہیں کام ملنا بند ہوگیا جس کی وجہ سے وہ اس معاملے پر بات نہیں کرپائیں لیکن اب سوشل میڈیا نے انہیں ہمت دی ہے کہ وہ بالی ووڈ کے اس سنسکاری بابو جی کے بارے میں بات کریں جو خود کو بہت اچھا بنا کر پیش کرتا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.