Top Rated Posts ....
Search

Jab Aap Hamein Bura Kehne Ki Khatir...

Posted By: Abid on 09-10-2018 | 09:29:00Category: Political Videos, News


” جب آپ ہمیں برا کہنے کی خاطر اپنی معیشت کی برائیاں کریں گے تو کون سا غیر ملکی سرمایہ کار یہاں کام کرے گا، زبیر عمر کو تو ان کے اپنے بھائی نے یہ بات کرکے ڈبویا تھا۔۔” سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ایسی باتیں کہہ ڈالیں کہ پاکستانی چونک گئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے دور اقتدار کے آخری دنوں میں وزیر خزانہ بنائے گئے مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے خود اپنی ہی معیشت کو تنقید کا نشانہ بنانے کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے اور معیشت کا گراف گر ا ہے۔ اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہناتھا کہ ہمیں برا کہنے کی تگ و دو میں

تحریک انصاف نے خود اپنے ہی ملک کی معیشت کو تنقید کا نشانہ بنایا جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری کی کوششوں کوشدید نقصان پہنچا ۔ سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوئے ۔ ایک ہی دن میں سرمایہ کاروں کے اڑھائی سو ارب روپے ڈوب گئے۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اگر حکومت آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہتی ہے تو یہ اچھی بات ہے۔ انھوںنے حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک دن کہا جاتا رہا کہ سی پیک میں

سعودی عرب کا شامل کیا جا ئے گا ۔ اگلے دن کوئی اور بات کہہ دی گئی ۔ اس سے ایک غیر یقینی کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔وزیر اعظم ہائوس کی بھینیسیں بیچ کر مذاق کیا جا رہا ہے۔انھوںنے مزید کہا کہ محمد زبیر کو تو اس کے گھر والے لیکر ڈوبے ہیں ، یہ محمد زبیر کا بھائی تھا کہ جس نے کہا تھا کہ ہم پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام پر بوجھ نہ ڈالے اور بجلی اور گیس کی قیمتیں نہ بڑھائے ، میں معیشت پر بالکل سیاست نہیں کروں گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.