Top Rated Posts ....
Search

Pakistani Singer Se Nafrat....

Posted By: Abid on 08-10-2018 | 20:23:48Category: Political Videos, News


ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی گلوکار ابھیجیت بھاٹا نے انڈسٹری میں کام نہ ملنے پر شاہ رخ خان کے بعد اب سلمان خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکاروں، اداکاروں اور عوام سے نفرت کرنے والے ابھیجیت بھاٹا نے انڈسٹری میں کام نہ ملنے کا ملبہ

اداکار سلمان خان پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ دبنگ خان بھارتیوں کے مقابلے میں پاکستانی گلوکاروں کو ترجیح دیتے ہیں۔پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے اور انتہاء پسندی کی تعلیمات پر عمل پیرا بھارتی گلوکار نے کہا کہ ’سلمان خان پاکستانی گلوکاروں کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں اور وہ اُن کو ہی موقع فراہم کرتے ہیں‘۔ابھیجیت نے سوال کیا کہ ’کیا بھارتی گلوکار بالی ووڈ فلموں میں پس پردہ اپنی آواز کا جادو جگانے کے قابل نہیں ہیں؟‘۔بھارتی گلوکار نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف اپنی نفرت کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ’بالی ووڈ انڈسٹری میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی ہونی چاہیے‘۔اُن کا کہنا تھا کہ سرحد پر ماحول کشیدہ ہے اُس کے باوجود سلمان خان کی ریلیز ہونے والی حالیہ فلم میں پاکستانی گلوکار نے گانا گایا جو ملک سے غداری کے مترادف ہے۔ابھیجیت کا مزید کہنا تھا کہ ابھی میڈیا کے توسط سے سلمان خان تک اپنا مطالبہ پہنچانے کی کوشش کررہا ہوں اگر انہوں نے اس پر عمل نہ کیا تو پھر اگلا لائحہ عمل جلد بیان کروں گا۔یاد رہے کہ تین روز قبل یعنی 3 اکتوبر کو ابھیجیت نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا تھا کہ شاہ رخ خان اُن کی آواز کیوجہ سے ہی سپر اسٹار بنے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کنگ خان نے میری سریلی آواز پر ڈانس کر کے ہی شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔یاد رہے کہ ماضی میں‌ ابھیجیت کا شمار اُن گلوکاروں میں ہوتا تھا کہ جن کے بغیر فلم کے مکمل ہونے کا تصور بھی نہیں تھا مگر وہ وقت گزر گیا اور نئے گلوکار سامنے آئے جس کے باعث انہیں کوئی ہدایت کار کام دینے کو تیار نہیں حتیٰ کہ اداکار بھی ابھرتے ہوئے گلوکاروں کو ترجیح دینے لگے ہیں۔دوسر جانب اوڑی حملے کے بعد جہاں مودی سرکار اور بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگلتے تھکتا نظر نہیں آتا وہیں بالی ووڈ کے فن کار بھی پاکستان سے نفرت کے اظہار میں کسی سے پیچھے نہیں۔بالی ووڈ گلوکار ابھیجیت بھاٹیہ جو سوشل میڈیا پر اپنے بیانات کے حوالے سے متعدد بار تنازعات کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ خاتون صحافی کے خلاف ایک متنازع ٹوئٹ پر موصوف جیل کی ہوا بھی کھا چکے ہیں۔اب انہوں نے پاکستانی فنکاروں کے خلاف اپنی روایتی کینہ پروری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں بھارت سے نکالنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ گلوکار ابھیجیت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نہ صرف پاکستانی اداکاروں کو بھارت سے نکالنے کا مطالبہ کیا وہیں ہدایت کار کرن جوہر، مہیش بھٹ اور بالی ووڈ کے کنگ خان کو بھی پاکستانی اداکاروں کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ابھیجیت نے بھارتی ہدایت کاروں کو دشمن قرار دیتے ہوئے انہیں سبق سکھانے کی گیڈر بھبکی بھی دی، انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہئے بلکہ انہیں لات مار کر ملک سے باہرنکال دینا چاہیے جب کہ ہدایت کاروں کو انہیں کام دینے پر اب شرم آنی چاہیے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.