Top Rated Posts ....
Search

Khushkhabri....Dobara Show....

Posted By: Akbar on 08-10-2018 | 20:18:32Category: Political Videos, News


ممبئی (ویب ڈیسک)کپل شرما کے چاہنے والوں کیلئے خوشخبر ی آ گئی ہے بالی ووڈ کامیڈین، اداکار کپل شرما”دی کپل شرما شو “کیساتھ ٹی وی پر دوبارہ واپسی کرینگے۔سب ہی لوگ حیران تھے کہ شہرت کی بلندیوں پر رہنے والے کپل شرما زوال کا شکار ہوگئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کپل شرما کچھ عرصے سے اپنے روئیے کے باعث خبروں کی زد میں تھے تاہم اب ایک بار پھر وہ ”دی کپل شرما شو“ کیساتھ ٹی وی پر دوبارہ واپسی کر رہے ہیں اور رپورٹ کے مطابق شو کا پرو مو آئندہ ہفتے تک آن ایئر بھی کیا جائے گا۔یاد رہے کہ معروف کامیڈی شو دی کپل شرما شو کی بندش کے بعد نئے شو فیملی ٹائم ود کپل شرما کی ناکامی نے کپل شرما کو مزید پریشان کر دیا۔سب ہی لوگ حیران تھے کہ شہرت کی بلندیوں پر رہنے والے کپل شرما زوال کا شکار ہوگئے۔اس سے پردہ اٹھاتے ہوئے کپل شرما کی فلم ’فرنگی‘ کے ہدایتکار نے انکشاف کرتے ہوئے بتایاکپل شرما کی بربادی کے پیچھے کسی اور کا نہیں بلکہ انکی اپنی ہی گرل فرینڈ پریتی سموس کا ہاتھ ہے کیوں کہ وہ نہ صرف کپل کے شو بلکہ اس کی ذاتی زندگی میں بھی مداخلت کرتی ہے جب کہ پریتی نے مجھے بھی ہراساں کیا اور کپل شرما کو میرے خلاف بھڑکانے کی بھی کئی بار کوشش کی ہے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ جب پریتی کو پتہ چلا کہ اس کپل اسکے ساتھ شادی نہیں کرے گا تو اس نے کپل کو برباد کرنے کا منصوبہ بنا لیا اور کپل کے سب دوستوں کو اس کے خلاف کر دیا۔حالیہ عرصے میں کپل کے ساتھ جتنے بھی حادثات پیش آئے ان سب کے پیچھے انکی گرل فرینڈ کا ہی ہاتھا تھا۔ تاہم اس حوالے سے تازہ ترین صورتحال کے مطابق کپل شرما کے مداحوں کے لیے شاندار خبر آگئی ہے۔معروف کامیڈین و اداکار کپل شرما اپنے شو کی وجہ سے بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں اور ان کے شو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بالی ووڈ کی معروف شخصیات فلم کی تشہیر کے لیے ان کے پروگرام کا حصہ بننے کو ترجیح دیتے ہیںلیکن کپل شرما مصروف شیڈول کی وجہ سے بلڈپریشر اور ڈپریشن کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے وہ کئی بار اپنے شو کی ریکارڈنگ کے لیے سیٹ پر نہیں پہنچ سکے تھے اور بالی ووڈ کے نامور اداکار شاہ رخ خان اور اجے دیوگن سمیت متعدد فنکار ان کا انتظار کرتے رہ گئے تھے اور انہیں ریکارڈنگ کے بغیر ہی واپس جانا پڑا جس کی وجہ سے ٹی وی انتظامیہ نے ان کی مکمل صحتیابی تک شو بند کر دیا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.