Top Rated Posts ....
Search

Tasveer Mein Nazar Aane Waali Ladki Kaun Hai

Posted By: Ahmed on 08-10-2018 | 20:17:28Category: Political Videos, News


لاہور(ویب ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ کی رہائشی فائن آرٹس کی طالبہ فارس رفیق اپنی مصورانہ صلاحیتوں کے ذریعے پاک فوج کی خدمت کی خواہش مند ہیں۔چارسدہ کا علاقہ جو پانیوں کی سرزمین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہاں دریائے حیالی کے کنارے کی رہائشی مستقبل کی مصورہ فارس نقوی اپنے

فن پاروں میں قدرتی حسن وجمال کے ساتھ ساتھ پختون ثقافت کی بھرپور منظر کشی کرتی ہیں۔فارس رفیق اپنی مصورانہ صلاحیتوں سے علاقے کی روایات اور خوبصورت مناظر کو جب کینوس پر بکھیرتی ہیں تو وہ مناظر اور بھی حسین دکھائی دیتے ہیں۔ان کے دیدہ زیب فن پارے سماجی، معاشرتی اور روایاتی بندھنوں میں بندھی خواتین کے رہن سہن، ان کے انداز اور جذبات کی عکاسی کرتے ہیں جنہیں باآسانی پرکھا جاسکتا ہے۔دلکش قدرتی مناظر، علاقائی روایات اور ثقافت کو رنگوں کے امتزاج سے کینوس پر بکھیرنے کے علاوہ فارس رفیق پاک فوج کی خدمت کی خواہش مند ہیں۔ان کی بنائی گئی تصاویر میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فوج پاک فضائیہ سے وابستہ مختلف شخصیات کے فن پارے شامل ہیں۔فارس اپنے فن سے پاک فوج کی خدمت کرنا چاہتی ہیں اور اس سلسلے میں وہ تصاویر کا سہارا بھی لے رہی ہیں۔فارس کا کہنا تھا کہ ‘بچپن ہی سے میں جب پینٹنگ کرتی تو جہاز بناتی تھی، پاک فوج سے وابستہ جو بھی چیز مجھے مل جاتی تھی میں اسے کینوس پر رنگوں میں ڈھال دیتی تھی’۔انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ میں اپنے فن سے پاک فوج یا پاک فضائیہ میں جاؤں اور اگر مجھے موقع مل گیا تو کینوس کے ذریعے پاک فوج اور ملک نام روشن کروں گی۔فائن آرٹس کی قابل طالبہ فارس رفیق نے آرمی چیف سے ایوی ایشن آرٹسٹ بننے میں تعاون کی درخواست کی تاکہ وہ اپنے خواب میں حقیقت کے رنگ بھرسکیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.