Top Rated Posts ....
Search

Main Yeh Kaam Nahi Kar Sakti....Mahira Khan

Posted By: Mangu on 07-10-2018 | 19:27:08Category: Political Videos, News


لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے فلموں میں پذیرائی ملنے کے بعد ڈراموں میں کام نہ کرنے کا دفیصلہ کر لیا ہے ، اس حوالے سے انہیںایک ڈارامے میں کام کرنے کے لیے 60 لاکھ روپے کی آفر کی گئی جسے انہوں نے ٹھکراتے ہوئے اڈرامے میں کام کرنے

سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ماہرہ خان کو ایک قریبی دوست نے ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی اور ساتھ ہی ڈرامے میں کام کرنے کے لیے 60 لاکھ روپے کی پیشکش بھی کی گئی جسے ماہرہ خان نے ٹھکراتے ہوئے صاف صاف انکار کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلموں میں ماہرہ خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے انہوں نے اب ڈراموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ماہرہ خان ان دنوں مختلف کمرشلز اور فوٹ شوٹ کروانے میں مصروف ہیں جبکہ جلد ہی انکی نئی آنے والی فلم سپر سٹار پر کام بھی شروع کر دیا جائے گا جس میں ماہر خان مصروف رہے گی۔ واضح رہے اس قبل ماڈل و اداکارہ ماہرہ خان کا ہدایتکار عاصم رضا کی فلم نہ کرنے کا راز فاش بھی ہوا۔ فلم ’’ ہومن جہان ‘‘ کرنے کے بعد وقفہ آجانے کے باوجود ماہرہ خان ،عاصم رضا کی نئی فلم ”پرے ہٹ لو” کرنے کی حامی بھر چکی تھیں جس کی شوٹنگ کا آغاز اگست 2018 میں کیا جانا تھا۔ماہرہ کی وجہ سے فلم کا شیڈول ستمبر 2018 کے دوران ترتیب دیا گیا، اس کی تیاریاں بھی مکمل ہوچکی تھیں کہ اچانک ماہرہ

نے شیڈول کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا جس پر فلمساز نے مایا علی کو کاسٹ کرلیا ۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ ماہرہ خان ،مومنہ درید کی نئی فلم کی آفر کو رد نہ کرسکیں کیونکہ وہ اس سے قبل ان کی ایک ڈرامہ سیریل میں ٹال مٹول کرنے کی بنا پر الگ ہو چکی تھیں اور وہ یہ موقع کھونا نہیں چاہتی تھیں۔ماہر ہ ،مومنہ درید کی فلم بن روئے بھی کرچکی ہیں۔ اس بار وہ نئی فلم سپر سٹار کر رہی ہیں جس کی ہدایات احتشام الدین دے رہے ہیں۔ اس میں پہلی بار عاطف اسلم اور اذان سمیع خان ایک ساتھ گیتوں کو سروں کا روپ دیں گے، ماہرہ خان اور بلال اشرف پہلی بار ایک ساتھ مذکورہ فلم میں ہیں۔دوسری جانب ماہرہ کی فلم مولا جٹ 2 مکمل ہوچکی ہے جس میں وہ فواد خان کیساتھ جلوہ گر ہونگی، ادھر عاصم رضا کی فلم کے حوالے سے ماہرہ خان سے رابطہ کرنا چاہا لیکن ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.