Kashmir: Intakhabaat Se Qabal...
Posted By: Abid on 07-10-2018 | 19:23:01Category: Political Videos, Newsلاہور(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے مقامی انتخابات سے قبل آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق سمیت اہم حریت رہنماؤں کو گھر میں نظربند کر دیا گیا ہے۔حریت رہنما کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے گھر میں نظربند کردیا گیا ہے،انتخابات کے
غیرمعمولی جمہوری عمل کے ساتھ افواج کی افواج کی بھاری نفری کی تعیناتی، نظربندی، گرفتاریوں، چھاپوں، انٹرنیٹ پر پابندی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ جمہوریت کے مذاق کی نمائش جاری ہے۔مقبوضہ کشمیر میں مرحلہ وار انتخابات چار مرحلوں میں 8، 10، 13 اور 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔ انتخابات کے ساتھ ہی تناؤ کا ماحول بڑھ رہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے متنازع علاقے میں بھارتی دارالحکومت سے اضافی 40 ہزار فوجی اہلکاروں کو تعینات کیا جا چکا ہے۔جدوجہد آزادی میں مصروف گروپوں کے ساتھ ساتھ بھارتی حکومت کے حامیوں نے بھی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔بھارتی پولیس نے متعدد حریت رہنماؤں کا نظربند کردیا ہے تاکہ وہ انتخابات کے دوران بائیکاٹ کی مہم نہ چلا سکیں۔بھارتی پولیس نے منگل کو جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سری نگر کے علاقے آبی گزر میں ان کے دفتر سے گرفتار کیا تاکہ وہ الیکشن کے دوران بائیکاٹ کی مہم نہ چلا سکیں۔جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں کے دوران پارٹی کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے تاکہ وہ انتخابات کے خلاف مہم نہ چلا سکیں۔اس سے قبل 27ستمبر کو بھارتی پولیس نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے مرکزی ترجمان غلام احمد گلزار کو
سری نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف پبلک سینفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد وہ جموں کی کوٹ بھلول جیل میں قید ہیں۔آل پارٹیز حریت کانفرنس کے دیگر رہنماؤں حکیم عبدالرشید، محمد یاسین عطائی اور سید امتیاز حیدر کو بھی غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما 2010 سے سری نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مستقل نظربندی کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ حکام نے حریت رہنما مختار احمد کو بھی اسلام آباد ٹاؤن میں گھر میں نظربند کر کے رکھا ہوا ہے۔پولیس نے انتخابات قریب آتے ہی مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن اور آپریشن کر کے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔