Top Rated Posts ....
Search

Kajol Ek Bohat Hi....Ajay

Posted By: Akbar on 07-10-2018 | 04:54:52Category: Political Videos, News


ممبئی(ویب ڈیسک) ناموربھارتی اداکار اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے کاجول جیسی کنجوس بیوی ملی کیونکہ کاجول فضول چیزوں پر پیسے ضائع نہیں کرتی۔اداکاراجے دیوگن اورکاجول نے حال ہی میں ایک ٹی وی شومیں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ






“آپ دونوں میں سے زیادہ فضول خرچ کون ہے”؟ کے جواب میں اجے دیوگن نے کہا میں زیادہ فضول خرچ ہوں اوراکثرگھرکے لیے کچھ نہ کچھ خریدتا رہتا ہوں۔اجے نے کاجول کو’’کنجوس‘‘ قراردیتے ہوئے کہا کہ کاجول بالکل بھی فضول خرچ نہیں ہیں، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے کاجول جیسی کنجوس بیوی ملی جوبیکارچیزوں پرپیسے ضائع نہیں کرتی۔دوسری جانب کاجول سے پوچھا گیا کہ گھرمیں ’’سنگھم‘‘ کون ہے جس پراداکارہ نے کہا کہ گھر میں ’’سنگھم‘‘ اجے دیوگن ہیں کیونکہ اجے جو فیصلہ کرلیتے ہیں پھراس فیصلے کوکوئی نہیں بدل سکتا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.