Top Rated Posts ....
Search

Aap Ne Social Media Par....

Posted By: Abid on 07-10-2018 | 04:50:37Category: Political Videos, News


جدہ (ویب ڈیسک)سعودی عرب سے تارکین وطن کے حوالے سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی ہے کیونکہ وہاں پر موجود پاکستانیوں سمیت متعدد غیر ملکیوں کو پابندیوں کا سامنا ہے جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ان کیلئے وہاں پر وقت کاٹنا مشکل ہو گیاہے کیونکہ ان کو چھ چھ ماہ کی تنخواہیں ہی نہیں ملیں

اور ایسے میں ان کی ہمت جواب دے گئی اور انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے آمکو کمپنی کے شیشے توڑ دیئے اور گاڑیاں الٹ دیں جس کے بعد پولیس نے مشتعل مظاہرین کو روکنے کیلئے فائرنگ کر دی ۔تفصیلات کے مطابق یہ صرف آرامکو نہیں بلکہ الخضری اور بن لادن کمپنی کے ملازمین کو بھی اسی صورتحال کا سامنا ہے، مظاہرین نے حکومت پاکستان سے بھی معاونت کرنے کی اپیل کردی۔آرامکو کمپنی کے ازمیل ملازمین نے چھ ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر دھہران پراجیکٹ کیمپ پر احتجاج کیا جس دوران آفس اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی، گاڑیاں الٹ دیں ۔سعودی اور آرامکو پولیس موقع پر پہنچی لیکن صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام رہی بلکہ اہلکاروں کو اپنی جان کا خطرہ پڑگیا جس کے بعد اہلکاروں نے گاڑیاں بھگادیں اور ہجوم سے باہر نکل کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد کی ہلاکت کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔ادھر جدہ میں بن لادم کمپنی کے ملازمین بھی سراپا احتجاج ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ مہینوں سے رکی ہوئی تنخواہ ہے ، کیمپ آفس میں کم از کم پندرہ سو سے دو ہزار ورکرموجود ہیں لیکن اب چند ہفتوں سے ہڑتال پر ہیں، کئی ملازمین کو چھ ماہ میں صرف ایک تنخواہ ہی مل سکی، ایک لوڈرگاڑی میں ملازمین کیلئے کیمپ آفس میں کھانا لایاجاتاہے اور واپسی پر اسی گاڑی میں کچرا بھر کر کیمپ آفس سے باہر پھینکا جاتاہے ، چھوٹی سی میس موجود ہے لیکن سہولیات دوہزار بندے کیلئے بہت کم ہیں۔

یہی نہیں بلکہ الخضری کمپنی میں بھی پاکستان ، انڈیا اور دیگر ممالک کے شہری پھنسے ہوئے ہیں، احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے ملازمین نے بتایاکہ کمپنی کے حالات خراب ہیں اور ڈیرہ سال سے تنخواہ نہیں ملی ، جن لوگوں نے اپنے استعفے دیئے وہ بھی تاحال پھنسے ہوئے ہیں، کھانا ملتاہے اور نہ ہی کمپنی حساب کتاب کررہی ہے ، یہاں اگر کوئی بیمار ہوتو کوئی پوچھتانہیں، کھانے کے لیے پیسے نہیں جبکہ بیشتر ورکرز اپنے موبائل فون تک بیچ چکے ہیں، کمپنی سے بات کریں توانتظامیہ کہتی ہے کہ جب پیسہ آئے گا تو حساب کرلیں گے اور یوں ہی ڈیڑھ سال بیت گیا۔الخضری کے 91کیمپ میں موجود مظاہرین کاکہناتھاکہ پاکستانی سفارتخانے سے بھی معاونت کی اپیل کی تھی لیکن 6ماہ کا عرصہ بیت جانے کے باوجود آج تک کوئی جواب نہیں ملا، یہاں نہ تو کوئی دھرنا دے سکتاہے اور نہ کوئی شور شرابہ لیکن اس کے بغیر کام بھی اب ہوتا دکھائی نہیں دیتا، ایسے کام سے ہمارے ملک کی بھی بدنامی ہوگی ، ہم حکومتِ پاکستان سے درخواست گرتے ہیں کہ نئے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کہ ہماری مشکلات کو حل کیا جائے، کسی طرح ہمیں یہاں سے گھر بھجوادیں کیونکہ ویسے بھی گھر سے پیسہ منگوا کر روٹی کھارہے ہیں، والدین اور فیملیز ہمیں زندہ رکھنے کیلئے مقروض ہوچکے ہیں ۔ سب سے دردناک انکشاف یہ ہوا کہ اگر کوئی ورکر بیمارہوجائے تو اسے باہر ہی نہیں لے جاسکتے کیونکہ اقامہ ختم ہوچکے ہیں اور سعودی قانون کے مطابق اگر آپ اقامہ کے بغیر پکڑے جاتے ہیں تو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.