Top Rated Posts ....
Search

Sir Aap Yeh Kaise Jaante Hain?...

Posted By: Mangu on 07-10-2018 | 04:49:35Category: Political Videos, News


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف کے گرفتار ہوتے ہی مختلف انواع کی افواہیں گردش کرنا شروع ہوئیں اور بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے شہبازشریف کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دیا جبکہ بعض سیاسی جماعتوں نے نیب کو جانبدار ادارہ قرار دیتے ہوئے نیب کے اقدام کی تعریف کی لیکن

تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے ایسا ٹویٹ کر دیا کہ ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام ٹویٹ کیا جس میں لکھا کہ ’’فواد حسن فواد شہباز شریف کیخلا ف وعدہ معاف گواہ بنے ہیں ‘‘۔ جس پر معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے ان پر سوال داغ دیا کہ ’’ سر یہ خبر آپ کے پاس پہلے کہاں سے آ گئی ؟ نیب نے تو ابھی باضابطہ نہیں بتایا‘‘۔ غریدہ فاروقی کے سوال پوچھتے ہیں عثمان ڈار نے فوراً اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا لیکن معروف اینکر نے ان کے ٹویٹ کے سکرین شاٹ لے کر شیئر کیے اور ساتھ لکھا کہ ’’ بہت اچھے اور پیارے انسان ہیں عثمان ڈار صاحب لیکن غلطی کر گئے۔ ٹویٹ کیا کہ فواد حسن فواد وعدہ معاف گواہ بن گئے؛ پھر ڈیلیٹ کر دیا۔ پی ٹی آئی حکومت کو چاہئیے نیب کے معاملات میں بیان بازی سے دور رہے۔واضح رہے کہ واضح رہے کہ گزشتہ روز آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو گرفتار کرلیا تھا،
Gharidah Farooqi
بہت اچھے اور پیارے انسان ہیں عثمان ڈار صاحب لیکن غلطی کر گئے۔ ٹویٹ کیا کہ فواد حسن فواد وعدہ معاف گواہ بن گئے؛ پھر ڈیلیٹ کر دیا۔ پی ٹی آئی حکومت کو چاہئیے نیب کے معاملات میں بیان بازی سے دور رہے۔
شہباز شریف صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں نیب کو بیان ریکارڈ کروانے گئے تھے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو گرفتار ملزم فواد حسن فوادکے بیان کی روشنی میں گرفتار کیا گیا ہے، آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکینڈل میں حکومت پنجاب کی طرف سے من پسند کمپنی کو ٹھیکہ دینے کا الزام ہے، نیب نے شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو آگاہ کر دیا ہے۔ نیب ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکینڈل میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں نیب کو بیان ریکارڈ کروانے گئے تھے اور صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں انکا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ۔ نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی گرفتاری آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکینڈل میں من پسند کمپنی کو ٹھیکہ دینے کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی ہے، شہبازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکیم کا ٹھیکہ ٹینڈر جیتنے والی کمپنی کے مالک پر دباﺅ ڈال کر واپس لیا اور اپنی من پسند کمپنی کو یہ ٹھیکہ دیا، جس کی وجہ سے ناصرف منصوبے میں تاخیر ہوئی اور منصوبے کی لاگت بڑھ گئی بلکہ منصوبے کے اجراءمیں بھی بے ضابطگی ہوئی،جس کمپنی سے فواد حسن فواد اور دیگر افسران نے دباﺅ ڈال کر یہ ٹھیکہ واپس لیا اس کمپنی کے مالک نے نیب لاہور میں ایک درخواست دی جس پر نیب نے کاروائی کرتے ہوئے آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکینڈل میں باضابطہ طور پر انکوائری شروع کی تھی، جب فواد حسن فواد کو اس اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا تو اس نے نیب کے سامنے ایک ہی موقف رکھا کہ جو کچھ بھی میں نے کیا وہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے حکم پر کیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے اس کیس میں پہلے بھی بیانات ریکارڈ کئے گئے لیکن اب کی بار شہباز شریف جب بیان ریکارڈ کروانے نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تو اس وقت انہیں بتایا گیا کہ آپ کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو آگاہ کر دیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.