Top Rated Posts ....
Search

Na Ghar Ki Bani Hui Na Factory Ki....

Posted By: Abid on 07-10-2018 | 04:45:59Category: Political Videos, News


کراچی (نیوز ڈیسک)انتہائی حیرت انگیز خبرآ ئی ہے کہ نیوزی لینڈ میں تازہ ہوا کی فروخت شروع ہوگئی ہے تازہ ہوا کو ڈبوں میں پیک کر کے بیچا جا رہا ہے جس پر تازہ ہوا بنانے والی کمپنی کو عوام اور پوری دنیا سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،

برطانوی میڈیا کے مطابق آکلینڈ کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر واقع ڈیوٹی فری شاپ پر ’پیور فریش نیوزی لینڈ ائیر‘ کے نام سے 4 کینز (ڈبے) رکھے گئے تھے جن کی قیمت 100 ڈالر رکھی گئی ہے۔ ایک مقامی کمپنی کی جانب سے بنائے گئے اس کین پر ایک ماسک ہوتا ہے جسے منہ کیساتھ لگا کر با آسانی سانس لیا جاتا ہے۔ اس کین کی قیمت پر شدید تنیقد کی جارہی ہے۔ یہ کمپنی اپنی اس پراڈکٹ کو دنیا بھر میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم سوشل میڈیا پر اس کی قیمت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق اس وقت دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں ہے جو ماحولیاتی آلودگی کا شکار نہ ہو، ایسے میں اس سے بچاؤ کے لیے نیوزی لینڈ میں تازہ ہوا ہی فروخت کے لیے پیش کردی گئی۔نیوزی لینڈ کے دارالحکومت آکلینڈ کے ایئرپورٹ کی ڈیوٹی فری شاپ پر تازہ ہوا کین میں بند کرکے فروخت کی جارہی ہے، جس کی قیمت 29 ڈالر یعنی 2 ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔نیوزی لینڈ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق اس کین میں موجود تازہ ہوا نیوزی لینڈ کی اونچی اور سرسبز پہاڑیوں سے محفوظ کی گئی ہے، جس کا اہم مقصد صحت

کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنا ہے۔تازہ ہوا کے کین کے ساتھ ایک ماؤتھ کیپ بھی فراہم کیا گیا ہے نیوزی لینڈ ہیرالڈیہ کین کیویانا کمپنی ’پیور فریش نیوزی لینڈ ایئر‘ کے نام سے فروخت کر رہی ہے، جس کا بچت پیک بھی دستیاب ہے، جس میں چار کین شامل ہیں جن کی قیمت 99 ڈالر یعنی 11 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ہے۔تازہ ہوا کے کین کے ساتھ ایک ماؤتھ کیپ بھی فراہم کیا گیا ہے جس سے یہ ہوا جسم کے اندر اتاری جاسکے گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کین کہیں بھی سفر کے دوران لے جایا جاسکتا ہے جیسے جہاز وغیرہ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.