Top Rated Posts ....
Search

Indian Actress....Social Media Se....

Posted By: Ahmed on 06-10-2018 | 20:29:44Category: Political Videos, News


ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ سونم کپور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے وقتی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔اداکارہ ٹوئٹر کے منفی رویے کی وجہ سے تھک چکی ہیں۔ انہوں نے مداحوں کو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ عرصے کے لئے ٹوئٹر چھوڑ رہی ہیں، یہ سائٹ بہت منفی ہوتی جا رہی ہے۔انہوں نے مداحوں کو بہت پیار اور امن سے رہنے کا پیغام بھی دیا۔

سونم کپور نے ٹوئٹر سے کنارہ کشی کی تفصیلات نہیں بتائیں کہ آخر وہ کون سی بات ہے جو ان کے لئے تکلیف کا سبب بنی۔تاہم دو روز قبل اداکارہ سونم کپورنے ممبئی میں آلودگی کے حوالے سے شکایت کی تھی تو ایک شخص نے سونم کو ٹوئٹ کرتے ہوئے جواباً کہا تھا کہ یہ سب آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے ہوتا ہے جو پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال نہیں کرتے۔صارف نے کہا کہ آپ جیسے لوگوں کے زیر استعمال لگڑری گاڑیوں سے نکلنے والا ایندھن اورآپ کے گھروں میں لگا ایئر کنڈیشن سب سے زیا دہ گلوبل وارمنگ کا سبب بنتا ہے۔ سب سے پہلے اپنی پھیلائی ہوئی آلودگی کنٹرول کریں۔جواب میں سونم کپور نے لکھا کہ اور یہ آپ جیسے مردوں کی وجہ سے ہے کہ خواتین پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال نہیں کرتیں کیونکہ آپ ان کو ہراساں کرتے ہیں اور وہ خوف محسوس کرتی ہیںاور سونم کپور کئی غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ بھی منسلک ہیں جہاں وہ اپنی سیلیبریٹی اسٹیٹس کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف شعور کو اجاگر کر رہی ہیں۔
Human trafficking is not only a serious violation of our human rights, but is a threat to human dignity. Around 20% of all victims are children, making this situation even more grave. We all need to raise our voice to stop this and create a safer world for ourselves.

سونم کپور نے اپنی پوسٹ تمام لوگوں کو انسانی اسمگلنگ کے خلاف آواز اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے بعد ہی ہم اس دنیا کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ سونم کپور جلد ہی اپنے والد اور اداکار انیم کپور کے ساتھ شیلی چوپڑا دھڑ کی فلم ‘ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا’ میں جلوہ گر ہونگی۔ جس میں جوہی چاوالہ اور راج کمار راو¿ میں اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔سانم کپور میڈیا کے سامنے کبھی اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتی۔سونم کپور نے کہا کہ پھر بھی آپ لوگوں کا بہت شکریہ کہ آپ نے میری نجی زندگی میں دلچسپی لی۔ شادی سے پہلے ایک دفعہ ایک تقریب کے دوران جب سونم سے انگوٹھی کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے اپنے پچھلے بیانات کی طرح اس بار بھی منگنی، شادی اور نجی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک میری انگلی میں موجود انگوٹھی کی بات ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ نہیں یہ منگنی کی انگوٹھی نہیں ہے اور اگر یہ انگوٹھی منگنی کی ہوتی تو کیا میں آپ کو نہیں بتاتی؟Image result for Sonam Kapoor does not talk to media on private life میں نے صرف اسی انگلی میں نہیں بلکہ تمام انگلیوں میں انگوٹھیاں پہنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے سوال پوچھنے والے صحافی سے کہا آپ میرے زیورات کے متعلق سوالات کیوں پوچھ رہے ہیں اور وہ بھی خاص طور پر انگوٹھی کے بارے میں ہی کیوں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.