Top Rated Posts ....
Search

Apna Jeevan Saathi Chun Liya....

Posted By: Akbar on 06-10-2018 | 20:24:07Category: Political Videos, News


لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ ماورا حسین کو اپنا آئیڈیل مل گیا ہے تاہم انہوں نے فی الحال تفصیلات بتانے سے صاف انکار کر دیا۔ایک انٹرویو میں ماورا حسین نے انکشاف کیا کہ انہیں جیون ساتھی مل گیا ہے لیکن وہ فی الوقت کسی قسم کی تفصیلات نہیں بتا سکتیں۔ انکا کہنا تھا میں

اس حوالے سے خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کیونکہ میرا کیریئر اس وقت عروج پر ہے۔ انہوں نے مزید بتایا ان دنوں میں ڈرامہ سیریل آنگن کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں جسے بہت جلد نشر کیا جائیگا۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق ماڈل سبل چوہدری نے کہا کہ انہیں اچھی اسکرپٹ کا انتظار ہے، جب مل جائے گی تو وہ ڈرامہ یا فلم ضرور کریں گی۔ہم نیوز کے پروگرام کور پیج میں میزبان ایشا نور سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی پشندیدہ فلم پرٹی ویمن ہے۔کھانے کے حوالے سے سبل چوہدری نے کہا کہ انہیں چائنیز کھانے بہت پسند ہیں، وہ سب سے زیادہ چائنیز ہی کھاتی ہیں۔سبل چوہدری نے بتایا کہ اٹلی ان کا پسندیدہ سیاحتی مقام ہے، انہیں وہاں جا کر بہت اچھا لگتا ہے۔میک اپ کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں زیادہ میک اپ پسند نہیں، انہیں جھوٹے بال رکھنے کا بھی شوق ہے۔ایک سوال کے جواب میں سبل چوہدری کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں ان کے اچھے دوست تو بہت ہیں لیکن بہترین دوست کوئی نہیں ہے لیکن ان کے پسندیدہ اداکار جنید خان ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انڈسٹری میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جن کو یہاں نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن وہ کسی کا نام نہیں لینا چاہیتی۔نئی ماڈلز کو پیغام دیتے ہوئے سبل چوہدری نے کہا کہ وہ لوگ وقت کی پابندی کریں اور مقررہ وقت پر کام پر پہنچا کریں کیوں کہ یہ بہت ضروری ہے۔



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.