Top Rated Posts ....
Search

Zartaj Gul Ko Wazaarat Dene Par....

Posted By: Abid on 05-10-2018 | 19:31:37Category: Political Videos, News


لاہور (ویب ڈیسک) اینکر پرسن غریدہ فاروقی کی جانب سے زرتاج گل وزیر کو وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی مقرر کیے جانے پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔ اینکر پرسن نے زرتاج گل کی بطور وزیر تعیناتی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے ان کے اس پوسٹ تک پہنچنے کو انتہائی ذومعنی انداز میں ’سلیکٹڈ مینڈیٹ‘ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

زرتاج گل وزیر دیگر پانچ نئے کابینہ اراکین کے ساتھ اپنے عہدے کا حلف اٹھاچکی ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر حلف برداری کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا ”میں اللہ تعالی کی شکرگزار ہوں اور اس کے حضور سجدہ ریز ہوں، اس نے مجھے اس قابل سمجھا کہ اپنی قوم کی بحیثیت وزیر مملکت خدمت کر سکوں، میں وزیراعظم عمران خان کی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اس وزارت کے لئے منتخب کیا، میں اپنی پوری صلاحیت اور صدق دل سے یہ منصب نبھاﺅں گی۔ ان شا اللہ۔“زرتاج گل وزیر کے اس ٹویٹ کا سکرین شارٹ لے کر غریدہ فاروقی نے اپنے اکاﺅنٹ سے شیئر کیا اوروزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ اینکر پرسن نے لکھا ”دوسری خواتین کو ہراساں اور بدنام کرنا، دوسری خواتین کی جعلی ویڈیوز بنا کر ان کی عزت اچھالنا اور پھر جب ایف آئی اے کا کیس ہوجائے تو ثبوت نہ ہونے کے باعث معافی مانگنا، یہ انتہائی شرمناک ہے کہ اس قسم کی خاتون پارلیمنٹ میں ہے اور اب عمران خان کی جانب سے وزیر بھی بنادی گئی ہے‘۔غریدہ فاروقی نے ذومعنی الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا ’ عمران خان کی جانب سے زرتاج گل جیسی خاتون کو وزیر بنائے جانے سے پتا چلتا ہے کہ وہ ’ خصوصی مینڈیٹ‘ (selected Mandate)سے آئی ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.