Top Rated Posts ....
Search

Bollywood Mein Jinsi Haraasgi Ka Muaamla...

Posted By: Akbar on 05-10-2018 | 19:28:36Category: Political Videos, News


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ کاجول نے تنوشری دتہ کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا جنسی ہراسانی فلم انڈسٹری کی حقیقت ہے۔ ایک انٹرویو میں کاجول نے بالی وڈ میں جنسی ہراسانی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تنوشری دتہ نے جو کہا وہ واقعی حقیقت ہے لیکن ہراسانی جیسا قبیح فعل

صرف فلم انڈسٹری تک محدود نہیں بلکہ ہر جگہ ہے۔کاجول کا کہنا تھا کہ صرف خواتین کو نہیں بلکہ مردوں کو بھی جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ کاجول نے کہا بالی وڈ میں میرا کیریئر کافی طویل ہے لیکن مجھے کبھی ہراسانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا تاہم اگر کبھی ایسا ہوتا تو میں اس کیخلاف ضرور آواز اٹھاتی۔ اداکارہ نے ’’می ٹو مہم ‘‘ کے بارے میں کہا اس مہم کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے ساتھ ہونیوالی ناانصافی کیخلاف کھڑے ہو رہے ہیں جسے دیکھ کر دوسرے لوگوں میں بھی ہمت آتی ہے اور وہ بھی اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ماضی کی نامور اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ نے ناناپاٹیکر کو ناگوار شخصیت قرار دے دیا۔ ماضی کی سپر سٹار کہتی ہیں کہ بہترین اداکار ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ نانا پاٹیکر کو سات خون معاف ہیں۔اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کی سوشل میڈیا پر 8 سال قبل دئیے گئے انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے ناناپاٹیکر کے بارے میں کئی اہم راز افشا کرتے ہوئے ان کی حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے۔ویڈیو میں میزبان کی جانب سے ناناپاٹیکر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈمپل کپاڈیہ نے انہیں ناگوار شخصیت قرار دیتے ہوئے

کہا کہ میں مانتی ہوں وہ بہت باصلاحیت اداکار ہیں اور ان کی ٹکر کا کوئی اداکار نہیں لیکن بہترین اداکار ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں سات خون معاف ہیں، سب کچھ معاف ہے، میری جان بھی لے لو۔ڈمپل کپاڈیہ نے محتاط الفاظ کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے ساتھ بہت اچھے ہیں اور ہم اچھے دوست بھی ہیں لیکن میں نے ان کے اندر کا تاریک پہلو دیکھا ہے، جسے انہوں نے بہت اچھے طریقے سے چھپا کر رکھا ہے، ہم سب کے اندر تاریک پہلو ہوتا ہےجسے ہم چھپا کر رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل اداکارہ تنوشری دتہ نے ناناپاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا تاہم ناناپاٹیکر نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو جھوٹااور بے بنیاد قرار دیا تھا

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.