Top Rated Posts ....
Search

Deepika Adakaari Ke Baad....

Posted By: Mangu on 05-10-2018 | 19:23:01Category: Political Videos, News


ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون یوں تو رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی شادی کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، تاہم ان کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ وہ اب فلموں کو پروڈیوس بھی کریں گی۔اطلاعات ہیں کہ دپیکا پڈوکون آنے والی ایک فلم میں نہ صرف اداکاری کے جوہر دکھائیں گی،

بلکہ وہ اس فلم کو پروڈیوس بھی کریں گی ، یہ پہلا موقع ہوگا کہ دپیکا پڈوکون اپنی ہی فلم کو پروڈیوس کریں گی۔دپیکا پڈوکون آنے والی فلم میں تیزاب حملے کا شکار ہونے والی لڑکی کا کردار ادا کریں گی ، اس فلم کی خاص بات یہ ہوگی کہ جہاں دپیکا پڈوکون اس کو پروڈیوس کریں گی، وہیں خاتون ہدایت کار میگھنا گلزار اس کی ہدایات دیں گی,میگھنا گلزار اور دپیکا پڈوکون بھی ایک ساتھ یہ پہلی فلم ہوگی۔فلم کی کہانی ایک سچے واقعے پر مبنی ہوگی، دپیکا پڈوکون فلم میں 32 سالہ تیزاب حملے کا شکار بننے والی خاتون لکشمی اگروال کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق بالی ووڈ کے سدابہار اداکار انیل کپور نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ فٹ اور جوان نظر آنے کے لیے کڑی محنت کرتے نظرآرہے ہیں۔اداکار انیل کپور کا شمار بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں ہوتاہے جن پر عمر کاکوئی اثر نہیں ہوتا، 61 سال کی عمر میں بھی انیل کپور کسی نوجوان کی طرح بالکل فٹ اور جوان نظر آتے ہیں۔ تاہم ان کے فٹ رہنے کے پیچھے ان کی کڑی محنت شامل ہے۔حال ہی میں انیل کپور نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے

جس میں وہ جم میں سخت ورزش کرتے نظر آرہے ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے تھامس ایڈیسن کا مشہور قول لکھا ’’محنت کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا‘‘۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے انیل کپور خود کو فٹ اورجوان رکھنے کے لیے کتنی محنت کررہے ہیں اور اپنی فٹنس پر سمجھوتہ کرنے کے لیے بالکل بھی تیار نہیں ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.