Top Rated Posts ....
Search

Khabardaar!....Warning!....Deepika Ko Google Par Search Na Karein

Posted By: Mangu on 04-10-2018 | 19:39:38Category: Political Videos, News


ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار اور اداکاراؤں سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات ایسی ہیں جنہیں مداحون کی جانب سے سرچ انجن گوگل پر سرچ کیا جاتا ہے لیکن مداح صرف انکے پیار میں یہ جانتے ہی نہیں کہ جن کو وہ سرچ کر رہے ہیں انکو سرچ کرنا انکے لیے

کتنا خطرنا ک ثابت ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں گلوبل کمپیوٹر سیکیورٹی سوفٹ ویئر کمپنی کے 12 ویں ایڈیشن آف میک آفی کی جانب سے ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 10 بھارتی اداکاروں کوگوگل پر سرچ کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ ان افراد میں نامور بالی ووڈ اداکارہ الیاناڈی کروز، پریتی زنٹا اور اکشے کمار سمیت بالی ووڈ کے 10 اداکارائیں شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ان اداکاروں کو یا ان کی فلموں کو گوگل پر سرچ کیاجائے توآپ کے کمپیوٹر میں خطرناک وائرس کا حملہ ہوسکتا ہے۔ رپورٹ میں جن شخصیات کا نام شامل کیا گیا ہے ان میں پہلے نمبر پر بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز شامل ہیں،دوسرے نمبر پر پریتی زنٹا اور تیسرے نمبر پر اداکارہ تبو ،اداکارہ کیرتی سونن چوتھے، اکشے کمار پانچویں، دپیکا پڈوکون چھٹے اور اپنی ٹوئٹس سے آگ برسانے والے اداکار رشی کپور ساتویں نمبرپر ہیں۔ اداکارہ پریانکاچوپڑا، پرینیتی چوپڑا اورگووندا کوبھی آن لائن سرچ کرنا اور ان تمام اداکاروں کی فلمیں آن لائن یا غیر مصدقہ ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنا خطرے سے خالی نہیں۔



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.