Top Rated Posts ....
Search

Jab Mere Waalid Ki Wafaat Hui Toh Salman Khan Aadhi Raat Ko Mere Ghar Aaye

Posted By: Akbar on 04-10-2018 | 19:37:28Category: Political Videos, News


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی نے سلمان خان سے محبت کے حوالے سے خاموشی توڑ دی، ایسا انکشاف کر دیا کہ مداح بھی حیران رہ گئے۔ بولی وڈ پر کئی سالوں تک راج کرنے والی شلپا شیٹھی نے اپنی 9 سالہ جاری کامیاب زدواجی زندگی کے باجود پہلی بار

سلمان خان سےکے ساتھ معاشقے کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی میں سلمان خان اور وہ بہت اچھے دوست تھے جبکہ انکے درمیان گہرے تعلقات موجود تھے۔ انکا کہنا تھا جب ہم دوست تھے تو کئی دفعہ راتوں کو دیر تک ایک دوسرے کے گھروں میں آنا اور رات گئے تک اکٹھے رہنا معمول تھا۔ شلپا شیٹھی کا کہنا تھا کہ جب سلمان خان آدھی رات کو میرے گھر آتے تو اکثر میرے والد جاگ جایا کرتے تھے ۔ جب وہ جاگ جاتے تو سلمان خان انکے ساتھ کمپنی کرتے ، خوب شراب نوشی کرتے اور گپیں لگاتے۔ شلپا شیٹھی نے انکشاف کیا میرے والد کی وفات کے بعد سلمان خان میرے گھر آئے اور اس میز کو سیدھا کیا جس پر بیٹھ کر وہ میرے والد کے ساتھ باتیں کرتے تھے اور شراب نوشی کرتے تھے۔۔ جب انہوں نے میز سیدھا کر لیا تو وہ اس پر بیٹھ کر میرے والد کی یاد میں زارو قطار رونے لگے۔ خیال رہے کہ 43 سالہ شلپا شیٹھی اور 52 سالہ سلمان خان نے ایک ساتھ کم سے کم 5 فلموں میں کام کیا ہے.سلمان خان اور شلپا شیٹھی کی ایک ساتھ آخری فلم ‘شادی کرکے پھنس گئے یار’ 2006 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد 2009 میں شلپا شیٹھی نے کاروباری شخص راج کندرا سے شادی کرلی۔

سلمان خان اور شلپا شیٹھی نے 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘اوزار، دس، گرو اور پھر ملیں گے’ میں بھی ایک ساتھ کام کیا۔دوسری جانب آجکل شلپا شیٹھی ایک منفرد ڈیٹنگ چیٹ شو کی میزبانی کر رہی ہیں، اس شو میں کسی ایک لڑکی کو 2 لڑکوں کے ساتھ وقت گزارنے اور باتیں کرنے کا موقع دیے جانے کے بعد انہیں کسی ایک لڑکے کا انتخاب کرکے اس کے ساتھ رومانس کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔یہ منفرد شو ویب اسٹریمنگ چینل ایمازون پر شروع ہوچکا ہے اور اس کے بھارت بھر میں چرچے ہیں۔اسی شو میں نوجوانوں کو پیار کرنے کی ترغیب دیے جانے اور اپنی محبتوں کے حوالے سے شلپا شیٹھی نے نشریاتی ادارے ‘دکن کیرونیکل’ کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب وہ نوجوان تھیں تو اس طرح پیار نہیں ہوتا تھا۔ شلپا شیٹھی نے کہا کہ جب وہ کالج میں پڑھتی تھیں تو لڑکے اور لڑکیاں ایک دوسرے سے ملنے کے گھنٹوں تک انتظار کیا کرتے تھے اور بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے تھے، تاہم اب ایسا نہیں۔ شلپا شیٹھی کے مطابق اب جدید دور میں لڑکے اور لڑکی کے درمیان فون کال پر ہی محبت ہوتی ہے اور وہ ایک دوسرے سے فون کال پر ہی باتیں کرتےہیں۔ماضی کا ایک قصہ بیان کرتے ہوئے شلپا شیٹھی نے بتایا کہ جب وہ کالج پڑھتی تھیں، تب ان کے کلاس فیلوز لڑکوں نے ایک لڑکے سے شرط رکھی کہ وہ مجھ سے پیار کا ڈرامہ رچائے۔ اداکارہ کے مطابق اس لڑکے نے فلمی انداز میں ان سے محبت کا ڈرامہ رچایا اور بعد میں وہ ان سے الگ ہوگیا، کیوں کہ اسے صرف شرط جیتنی تھی۔ شلپا شیٹھی نے بتایا کہ اگرچہ انہیں اس لڑکے کے جانے سے تکلیف نہیں ہوئی، تاہم کچھ وقت کے لیے انہیں افسوس ہوا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.