Top Rated Posts ....
Search

America Ko Shakist Dene Keliye....

Posted By: Abid on 04-10-2018 | 19:29:18Category: Political Videos, News


تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک تقریب سے خطاب میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام امریکی پابندیوں سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کی وجہ سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ان پابندیوں کوشکست دے کر امریکا

کو ہرانا ہو گا۔ دوسری جانب امریکی سفیررابرٹ وڈ نے عالمی ادارہ انصاف کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر مزید سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ گزشتہ روز ایران کی اپیل پر عالمی ادارہ انصاف نے امریکا کو پابندیوں میں نرمی کرنے کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے کچھ دیر قبل ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ بار بار یہ کہہ کر سعودی عرب کی تضحیک کر رہے ہیں کہ ان کے بغیرسعودی عرب دو دن بھی نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہمسایوں کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں ، چلیں آئیں ہم مل کر اس خطے کو مزید مضبوط بناتے ہیں اور تکبر کو خیر آباد کہتے ہیں۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان امریکی فوج کی حمایت کے بغیر 2 ہفتے بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔ ریاست مسی سپی کے شہر ساؤتھ ہیون میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی بادشاہ کو بتادیا تھا کہ انہیں امریکہ کا ممنون ہونا چاہئے جس کی فوج انہیں تحفظ فراہم کر رہی ہے جس پر ریلی کے شرکاء

نے زور دار تالیاں بجائیں تاہم صدر ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا انہوں نے کس وقت سعودی بادشاہ سے ایسا کہا تھا۔صدر ٹرمپ نے ریلی کے شرکاء کو بتایا امریکہ اپنے امیر اتحادیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کثیر فنڈ خرچ کررہا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے وہ اس کا بدلہ چکائیں اور اپنے دفاع کو مزید بہتر کریں۔صدر ٹرمپ قبل ازیں جنوبی کوریا اور جاپان سمیت اپنے نیٹو اتحادیوں سے کہہ چکے ہیں وہ ا پنے دفاع کی ذمہ داریاں خود بھی اٹھائیں۔ ’’سی این این‘‘ نیوز چینل نے صدر ٹرمپ کے ریلی سے خطاب کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے بطور صدر پہلا بیرون ملک دورہ سعودی عرب کا کیا تھا جہاں انہوں نے تمام مسلم لیڈروں کو مخاطب کرتے ہوئے تار یخی تقریر کی تھی۔ شاہ سلمان کے تقریباً تین سالہ دور حکومت میں ایران کیساتھ سفارتی تعلقات سرد مہری کا شکار ہوئے، یمن کی جنگ میں سعو دی عرب نے مداخلت کی، اعلیٰ سطح کے شہزادوں اور کاروباری افراد کوگرفتار کیا گیا اور متعدد سماجی اور اقتصادی اصطلاحات کا سلسلہ جاری رہا۔ سعودی عرب دنیا میں تیل برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک اور اوپیک کا اہم رکن ہے، جسے ٹرمپ کی جانب سے تیل کی زیادہ قیمتوں پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ گذشتہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اوپیک رکن ممالک ’معمول کے مطابق پوری دنیا کو لوٹ رہے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ہم ان میں سے بیشتر ممالک کا بلا وجہ دفاع کر رہے ہیں، اور وہ ہم سے اس کا فائدہ بھاری قیمتوں میں ہمیں تیل دے کر حاصل کر رہے ہیں‌۔ یہ اچھا نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں وہ قیمتیں نہ بڑھائیں، ہم چاہتے ہیں کہ وہ قیمتیں میں کمی شروع کریں۔‘

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.