Top Rated Posts ....
Search

Please Mujhse Shadi Kar Lo....

Posted By: Aalo on 04-10-2018 | 01:33:45Category: Political Videos, News


” >کراچی (نیوزڈیسک)اس میں کوئی شک نہیں کہ شوبز کی دنیا چکا چوند ہوتی ہے اور شوبز سے منسلک افراد کے ساتھ رشتہ قائم کرنا بعض لوگوں کی خواہش ہوتی ہے۔ اپنی خواہش کی تکمیل کے لیےمداحوں کو جب بھی موقع ملے تو وہ ان کے شوبز شخصیات کے ساتھ رشتہ قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں لیکن یہ خواہش مداحوں کو کبھی کبھار بھاری بھی پڑ جاتی ہے ایسا ہی کچھ ہوا حدیقہ کیانی کو سرعام شادی کی آفر کرنے ولے کے ساتھ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک مداح نے حدیقہ کیانی کو کہا ’’ حدیقہ میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں، یہ جانتے ہوئے بھی کہ آپ کا ایک بچہ ہے، پلیز مجھے جواب دو ‘‘۔ جیسے ہی حدیقہ کیانی نے یہ محبت بھرا یغام پڑا وہ آپے سے باہر ہوگئیں اور مداح کو ایسا جواب دے دیا کہ وہ آئندہ کسی بھی خاتون کو شادی کی پیشکش کرنے سے پہلے ہزار بار دیکھے گا۔ حدیقہ کیانی نے مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ اکیلی ماؤں، بیوہ اور طلاق یافتہ

خواتین کو شرمندہ کرنا بند کیا جائے، جھوٹا پیار اوردکھاوا کرکے خواتین کے ساتھ تعلقات بنانے کی کوشش کرنا بند کریں‘‘۔ حدیقہ کیانی نے میسجز کے سکرین شارٹس شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ دنیا یہ سمجھتی ہے کہ اپنے بچے کو پالنے والی مجھ سے اکیلی ماؤں سے متعلق سمجھا جاتا ہے کہ ہم شادی کیلئے بہت بے چین ہیں اور ایک ایک سنگل ماں اکیلے بچوں کو نہیں پال سکتی لہٰذا ہمیں شادی کرلینی چاہئے۔ لیکن میرے نزدیک کسی بچے کو گود لے کر اسے پالنا مشکل کام نہیں بلکہ یہ میرے لئے اعزاز ہے۔جو مرد مجھ جیسی سنگل ماؤں سے شادی کرنا چاہتے ہیں وہ دراصل اندر سے بہت برے ہوتے ہیں اور ہمارا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں‘‘۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.