Top Rated Posts ....
Search

Karachi Mein Bijli Ka Bada Break Down....

Posted By: Abid on 04-10-2018 | 01:29:48Category: Political Videos, News


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد میں ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ بجلی کا بریک ڈاون ہوا جس کے نتیجے میں متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ کراچی میں رواں ہفتے آج دوسرے بریک ڈاؤن کے نتیجے میں متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ بجلی سے متاثرہ علاقوں میں محمود آباد، ملیر، ماڈل کالونی، گلستان

جوہر، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، ڈیفنس ویو، کشمیرکالونی، نارتھ کراچی، گلبرگ، کلفٹن اورکورنگی کے مختلف علاقے شامل ہیں۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیشنل گرڈ سے جزوی سپلائی بحال ہوچکی ہے، ایئرپورٹ سمیت واٹربورڈ کے ڈھابیجی اورگھاروپمپنگ اسٹیشن پربھی بجلی کی فراہمی جاری ہے جب کہ اورنگی، لانڈھی، پورٹ قاسم اورصدرکے علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گلشنِ معمار، جیکب لائن، نارتھ کراچی اورگلستانِ جوہرکے علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے جب کہ باقی متاثرہ علاقوں میں بحالی کاعمل جاری ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.