Top Rated Posts ....
Search

Rana.....Ke Sawal Par Fawad Chaudhry....

Posted By: Aalo on 03-10-2018 | 20:29:18Category: Political Videos, News


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ رانا مشہود کے بیان کو میڈیا نے ضرورت سے زیادہ اہمیت دے دی ہے ۔ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں نے فواد چودھری سے رانا مشہود کے بیان کے حوالے سے موقف دریافت کیا تو وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ میڈیا نے رانا مشہود کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دی ہے ۔ ان کی مثال وہ ہے کہ ذات دی کوڑ کرلی تے چھتریاں نوں جپھے۔ ان کو کیا پتہ کہ کیا مذاکرات ہوئے تھے

۔ ان سے صرف یہ پوچھا جائے کہ فلاں جگہ قبضہ ہو گیا ، تھانیدار قبضہ چھڑوائے گا یا قبضہ برقرار رہے گا۔ رانا مشہود سے زمینوں پر قبضے ، تھانیداروں اور پٹواریوں کے متعلق پوچھا جائے۔ فواد چودھری کے اس جواب پر صحافیوں نے قہقہے لگا کر ہنسنا شروع کر دیا ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.