Top Rated Posts ....
Search

Socha Tha Ke Dam Banaane Mein...

Posted By: Ahmed on 03-10-2018 | 19:03:01Category: Political Videos, News


سوچا تھا کہ ڈیم بنانے میں معاونت کروں لیکن اب میں ۔۔ مصدق ملک نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان بھی سوچ میں پڑ جائیں گے
لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ میں نے سوچا تھا کہ ڈیم بنانے میں کچھ معاونت کروں گا لیکن اب میں نے اپنا زہن تبدیل کر لیاہے کیونکہ حکومت نے پانی کا بجٹ بھی کر دیا ہے اور یہ چندے کی باتیں کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے پیش کردہ بجٹ سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور ترقی روک جائیگی ۔ یہ بجٹ چوروں کیلئے بنانے کی کوشش تھی جس کی مزاحمت کی گئی ہے ۔ تحریک انصاف والے کہتے تھے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت صرف پل اور سڑکیں بناتی ہے ہم تعلیم اور صحت کیلئے اقدامات کریں گے لیکن انہوں نے تعلیم اور ہائر ایجو کیشن کے بجٹ میں کمی کردی ہے ۔ سائنس اور ٹیکنالو جی کے بجٹ میں بھی آٹھ سے نوارب روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ صحت کے بجٹ میں چودہ ارب کا کٹ لگایا گیاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کونسی ترقی کرنے چلی ہے ؟ ہم نے سوچا تھا کہ پسماندہ علاقوں کا بجٹ بڑھنا چاہئے لیکن انہوں نے فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بجٹ میں کمی کردی ہے ، ہاﺅسنگ ، ریلوے کا بجٹ بھی کم کیا گیاہے ،حکومت ہر محکمے کا بجٹ کم کرتی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا تھا کہ ڈیم بنانے کے سلسلے میں کچھ معاونت کروں گا لیکن اب میں نے اپنا ذہن تبدیل کردیاہے کیونکہ حکومت نے پانی کا بجٹ بھی کم کردیاہے اور یہ چندے کی باتیں کررہے ہیں۔

اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو کہا گیا تھا کہ وہ بجٹ نہ پیش کریں کیونکہ ان کی حکومت جارہی ہے اور یہ بات اب ثابت ہوگئی ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو وہ بجٹ پیش نہیں کرناچاہئے تھا ۔ اس وقت بجلی کے شعبے میں گردشی خسارہ بہت زیادہ بڑھ چکاہے ۔انڈسٹری کیلئے بجلی سستی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور انڈسٹری کے لئے گیس کی قیمت بھی نہیں بڑھائی گئی ، انڈسٹری چلنے اور ٹیکسٹائل کی صنعت بحال ہونے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تحریک انصاف کی قیادت ایماندار ہے اور جو کرپٹ ہوگا وہ بھگتے گا ۔ تحریک انصاف کی حکومت کے اقدامات سے پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمتیں پیدا ہونگی اور گھروں کی تعمیر بھی شروع ہوجائیگی، اس لئے عوام کومایوس نہیں ہونا چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہر ادارے کا ستیا ناس کرکے گئی ہے ، یہ دس سالوںسے حکومت میں ہیں اور ہم سے دس سالو ں کا حساب دوماہ میں نہ لیا جائے ، ہم اس کاجواب ایک سال میں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی صرف ٹوپی ڈرامہ ہورہا ہے ، احتساب نہیں ہورہا اور اگر کوئی میرے جیسا ملنگ آگیا تو وہ صرف یہ ہی پوچھ لے گا کہ بینک اتنے سستے کیوں بیچے گئے ؟

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.