Top Rated Posts ....
Search

Rahul....Gandhi Ne Khaane Ke Baad

Posted By: Akbar on 03-10-2018 | 10:19:30Category: Political Videos, News


اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی اور ان کی والدہ سونیا گاندھی نے تقریب میں کھانے کے بعد اپنی پلیٹیں خود دھوئیں، دونوں یہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارتی ریاست

مہاراشٹرا کے ضلع وردہ میں’ کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی)‘ کا اجلاس منعقد کیا گیا جہاں راہول گاندھی نے اپنی والدہ سونیا گاندھی کے ہمراہ شرکت کی ، اجلاس کے بعد کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق اجلاس میں کھانے کے بعد راہول گاندھی، سونیا گاندھی اور پارٹی کے دیگر ارکان نے اپنی پلیٹیں خود دھوئیں ،ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے بےحد پسندکیا جارہا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق گزشہ روز مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں راہول گاندھی نے اپنی والدہ سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کے ساتھ شرکت کی اورباپو جی کو خراج تحسین پیش کیا۔بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع وردہ میں جہاں باپو جی کے لیے تقریب منعقد کی گئی تھی اُسی مقام پر سال 1942 میں’quit india‘ کرارداد ہوئی تھی بعد از اس جگہ کو مہاتما گاندھی کی رہائش گاہ بنا دیا گیا تھا۔گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راہول گاندھی نے گاندھی جی کےلیے ایک ٹوئٹ جاری کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’گاندھی جی محض ایک بے حرکت بت نہیں ہیں بلکہ بھارت میں گردش کرتے خیالات اور نظریات کی جیتی جاگتی تصویر ہیں۔ ‘انہوں نے مزید لکھا کہ سچ اور امن کے لیے وہ جیتے رہے اور اسی کے لیے انہیں قتل کردیا گیاجبکہ سچے محب وطن ان کی حفاظت کریں گے

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.