Top Rated Posts ....
Search

Saudi Arabia Hamaare Baghair....

Posted By: Akbar on 03-10-2018 | 10:12:14Category: Political Videos, News


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہمارے بغیر شاہ سلمان دو ہفتے بھی نہیں رہ سکتے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے بغیر سعودی عرب کے بادشاہ دو ہفتے بھی نہیں رہ سکتے۔۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہم نے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کو بتا دیا تھا کہ ہم تمہاری حفاظت کر رہے ہیں، ہمارے بغیر تم دو ہفتے بھی نہیں رہو گے۔امریکی صدر نے شاہ سلمان سے کہا کہ تمھیں اپنی فوج کے لیے معاوضہ ادا کرنا ہو گا۔واضح رہے پچھلے سال مئی کے مہینے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بطور امریکی صدر اپنے پہلے دورے پر سعودی عرب گئے تھے۔اس موقع پر امریکی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ ، بیٹی اور داماد بھی موجود تھے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پہنچنے پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے وفد کا شاندار استقبال کیا۔ ائیر پورٹ پر شاہ سلمان بند عبد العزیز کے ہمراہ سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی۔۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر ریڈ کارپٹ پر چل کر

سعودی میزبانوں سے مصافحہ کیا۔امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے دوران دہشت گردی اور شدت پسندی پر بات کریں گے۔ امریک صدر سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسرائیل اور ویٹیکن بھی جائیں گے۔ جس کے بعد ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی صدر کے سینیئر مشیر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورہ سعودی عرب کے سبھی مقاصد حاصل کر لئے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ریاض میں عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ چار سو ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں جن میں ایک سو دس ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے سمجھوتے بھی شامل ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.